پاکستان کے معروف کرکٹر رومان رئیس کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ رومان رئیس نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں اور بیٹی کی ولادت کو اپنے لیے اللہ کی رحمت قراردیا ہے۔
So glad to share with you all that ALLAH has blessed me with a daughter Surely her arrival is a great blessing for me and my family. Please remember her and my family in your prayers :) #RohaRaeesKhan pic.twitter.com/wHll2bq9Sw
— Rumman Raees (@rummanraees15) June 7, 2020
رومان رئیس نے بیٹی کا نام روحا رئیس خان رکھا ہے۔ ننھی گڑیا کے کان میں اذان اس کے دادا یعنی رومان رئیس کے والد نے دی جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور خدا سے اپنی بیٹی اور گھروالوں کے لیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
Such an amazing feeling seeing Abbu giving Azaan in ears of his newly born grand daughter Roha. May ALLAH guide my daughter, myself and my family on right path. Aameen. pic.twitter.com/54fwQcl7cs
— Rumman Raees (@rummanraees15) June 7, 2020