اداکارحمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے۔
اداکارحمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ دوسروں کے ساتھ خاص طورپراپنے خاندان والوں اورغریبوں کے ساتھ نرمی کا برتاو¿کریں۔ اداکارنے مزید کہا کہ ایمانداربنیں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کے کسی بھی اقدام یا برے الفاظ سے دوسرے محفوظ رہیں۔
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ صدقہ کریں، انسان کی حقیقی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، سکون اللہ ہی کی طرف سے ہے۔