پورے آسٹریلیا کے تھنک ٹینک یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ AUKUS سیکورٹی معاہدے سے کتنے خوش ہیں اور مقامی صنعت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس سٹڈیز سنٹر، جو کہ یونیورسٹی آف سڈنی میں واشنگٹن کی رائے کا ترجمان ہے، نے ایک رپورٹ کے ساتھ عسکریت پسندی میں اضافے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ AUKUS کیا کر سکے گا۔رپورٹ کے مصنف، یو ایس سنٹر کے فارن پالیسی اینڈ ڈیفنس پروگرام کی غیر رہائشی فیلو جینیفر جیکٹ،کوانٹم، سائبر، مصنوعی ذہانت، زیر سمندر، ہائپرسونکس اور الیکٹرانک وارفیئرمیں ہونے والی تکنیکی ترقیوں کی "زیادہ نتیجہ خیز" نوعیت کے بارے میں بتاتی ہیں۔
ایٹمی طاقت سے چلنے والی آبدوزیں جو آسٹریلیا کو ملیں گی اگر چہ بہت عرصے بعد ہی سامنے آئیں گی تاہم اس دوران، دیگر شعبوں میں جنگ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔جیکٹ ان شعبوں کو سراہنے کی عجلت پر زور دیتا ہے، اس لیے کہ آسٹریلیا کو پہلے سے زیادہ خطرناک انڈو پیسیفک کا سامنا ہے۔موجودہ حالات میں جس طرح کے خطرناک حالات کا سامناAUKUS سیکورٹی معاہدے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، اس نے خطے کے ممالک کو، جس کا بنیادی ہدف چین ہے کو زیادہ الرٹ رہنے پر مجبور کیا ہے۔
اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے، AUKUS شراکت داروں - US، UK اور آسٹریلیا کو صنعتی شعبوں کے درمیان تقابلی فائدہ، تکمیلی، اور ممکنہ خلا یا اوورلیپس کے شعبوں کو سمجھنا ہوگا۔مستقبل کی نوآبادیاتی طاقت کے ذریعے مقامی اثاثوں اور دولت کے وسائل کے ذریعے انٹیلی جنس رپورٹ اس بارے میں انکشاف کر رہی ہے جسے ونس سکاپاتورا نے اشرافیہ اور ادارہ جاتی تعلقات کے ڈھیلے نیٹ ورک کا نام دیا جو آسٹریلیا کی طاقت کی نشانی ہے۔آسٹریلیا کی آبادی کو نئے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے،جس میں مستقبل کے حوالے سے بہترین آپشن زیر غور آنے کی بات کی گئی ہے۔
آسٹریلیا اپنے تعلیمی اداروں اور ہنر مند افرادی قوت زیادہ بہتر طریقے سے استعمال میں لانے کے قابل ہوگا۔آسٹریلوی سائنسدان کوانٹم فزکس اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں اپنی تحقیق کے عالمی سطح پر مشہور ہیں۔ تاہم، ایک تاخیر سے اعتراف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی STEM افرادی قوت، میدان میں قابلیت کے 16 فیصد کے ساتھ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے پیچھے ہے، "جہاں کل افرادی قوت کا تقریبا 23 فیصد یونیورسٹی کی سطح یا اس سے کم کی اہلیت رکھتا ہے۔اس کے بعد وینچر کیپیٹل کے لیے آسٹریلوی نقطہ نظر کے معاملے میں ہلکی سی سرزنش آتی ہے۔ کوئی جیکٹ اس کو ناپسندیدہ قرار دیتی ہے۔
آسٹریلیا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنا ہوا ہے، لیکن وینچر کیپیٹل انڈسٹری مالیاتی اداروں کی ایک خاص قسم جو غیر روایتی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کا شعبہ ہے ابھی یہاں کمزور ہے۔ ایک طرف یہ کوششیں جاری ہیں جبکہ دوسری طرف موسمیاتی تبدیلی اور معاشی مشکلات کے بارے میں کم ہی بات ہوتی ہے۔ اچھے اسباب کی مدد کے لئے تکنیکی صلاحیت کو بروئے کار لانے سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کچھ ایسے ہی ریمارکس امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ ایڈمرل مائیک راجرز نے بھی دئیے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کے دورے پر اپنے میزبانوں کی تعریف کرتے ہوئے ہلچل مچا دی تھی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے پریمیئر مرڈوک رگ، دی آسٹریلین کو بتایا، میں اس قسم کے عزم،جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول کے لیے اور اس کے بارے میں اتنی کھل کر بات کرنے کے لیے آسٹریلیا کی آمادگی کی تعریف کرتا ہوں۔
راجرز کو یو ایس سٹڈیز سینٹر اور اسی طرح کے گروپوں کے ساتھ، پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ایک الگ مسئلہ ہے کہ سمندر کے ان سفید ہاتھیوں یعنی جوہری آبدوزوں کو اپنی حیرت انگیز شکل دینے سے پہلے کیا کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک بہت ہی مہنگا منصوبہ ہے۔ وہ مختلف دیگر ہتھیاروں کی صلاحیتوں کوعبوری میں متبادل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ مثال کے طور پر،خود مختار گاڑیاں، روبوٹکس، سینسرز، حالات سے متعلق آگاہی کی ٹیکنالوجیز ان میں قابل ذکر ہیں۔آسٹریلیا کو غیر ملکی فوجی کاروائیوں کے قلعے میں تبدیل کرنے سے خطے میں امن کے حوالے سے خدشات میں کمی نہیں آئے گی بلکہ ان میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔(بشکریہ:دی نیوز، تحریر:بنوئے کیمپ مارک، ترجمہ:ابوالحسن امام)