فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ملک میں اگست کی روایتی تعطیلات کے بعد کابینہ کے اجلاس کے پہلے اجلاس میں ایک دو ٹوک لہجے میں کہا کہ ہمارا نظام آزادی پر مبنی ہے جس میں ہم رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، بعض اوقات جب ہمیں اس کا دفاع کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، قربانیاں دینے پر مجبور ہو سکتے ہیں اس کا سامنا کرتے ہوئے، ہمارے فرائض ہیں، جن میں سے پہلا یہ ہے کہ بغیر کسی تکلف کے صاف صاف اور واضح طور پر بات کریں۔میکرون خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا ذکر کر رہے ہیں جنہوں نے اس وقت خشک سالی اور یوکرین کے حملے کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے اچانک یورپ کے ساتھ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اپریل میں دوبارہ منتخب ہونے والے میکرون، بلاشبہ یورپی یونین کے سب سے بڑے حامی فرانسیسی صدر ہیں، جرمنی میں 16 سال کی میرکل ازم کے بعد، نسبتاً یوروپی فیڈریشن کے حامی ریاستی اتحادی حکومت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ایک نئے جوش کے ساتھ گہرے یورپی انضمام کی مہم کو کامیابی سے چلا سکیں۔میکرون ا س حوالے سے اپنے نقطہ نظر میں بالکل درست ہیں کیونکہ یورپی انضمام میں بڑی چھلانگ لگانے کا موقع شاید دیوار برلن کے گرنے کے بعد سے آج کے مقابلے میں زیادہ سازگار دکھائی دے رہا ہے۔ جغرافیائی سیاسی حالات، خاص طور پر یوکرین پر روسی حملے جس نے نیٹو کو فن لینڈ اور سویڈن کو اپنی چھتری میں لینے پر مجبور کیا، بظاہر گہری تبدیلیوں کے لیے کافی سازگار ہیں۔
یہ وقت میکرون کے یورپی سیاسی برادری میں خود کو منوانے کے عزائم کے لئے بالکل موزوں ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مثبت عوامل کی اتنی سازگار صف بندی کے باوجود، یورپ اپنی مستقبل کی سمت اس کے انضمام کی مدت اور رفتار کے لحاظ سے معدوم دکھائی دیتا ہے۔ ایک واضح عنصر برطانیہ کے نکلنے سے پیدا ہونے والا خلا ہے۔ برسلز کے ساتھ اپنی تاریں منقطع کرنے کے فیصلے کے بعد یورپی یونین اب بھی لندن کے ساتھ اپنے نئے تعلقات قائم رکھنیکے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا CoVID-19 کے بحران کے دوران جرات مندانہ اور فراخدلانہ مالیاتی مداخلت یورپ کے اپنے مالیاتی وفاقیت کے برانڈ کے ظہور کی طرف پہلا قدم تھا یا یہ عارضی قدم تھا۔میکرون کی پرو یوروپی پچ ان کی پہلی مدت کی پہچان تھی اور اس نے اس پورے عرصے میں اسے مستقل طور پر استعمال کیا، اگرچہ بہت کم کامیابی کے ساتھ۔ میکرون کا ایک بہت ہی پرجوش یورپی ایجنڈا تھا، لیکن ان کی پہلی مدت کے دوران ان کی زیادہ تر کوششیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں اور وہ اپنی بیان بازی کو کوئی ٹھوس شکل نہیں دے سکے۔
CoVID-19کے بحران نے دو چبھنے والی حقیقتوں کو بے نقاب کیا: ایک، بین الاقوامی نیٹ ورک پر یورپ کا غیر معمولی اقتصادی انحصار، اور دو، یورپی یکجہتی اور ہم آہنگی کی فوری ضرورت۔ واضح وجوہات کی بنا پر یوکرین کے حملے نے اس اتحاد کی خواہش کو مزید بڑھا دیا ہے جس کا تجربہ یورو بحران کے بعد سے نہیں کیا گیا تھا اور اس نے یورپین باشندوں کو ان کی مایوسی کی حقیقت تک پہنچا دیا ہے۔ میکرون کا طریقہ کار، جو اپنے ایجنڈے میں کافی پرجوش ہے، نے یقینی طور پر یورپی یونین میں اپنے دیگر ساتھیوں کو ان کی تردید اور خوش فہمی سے نجات دلانے پر زور دیا ہے، لیکن وہ اسے کسی مضبوط اتحادی محاذ میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس کی بیان بازی اور زمینی حقائق کے درمیان خلیج جون کے یورپی یونین کے اجلاس کے دوران واضح طور پر سامنے آئی جہاں میکرون کو ٹھیک دو سال قبل موسبرگ ڈیکلریشن کے بعد سے اپنے یورپی تھیم کے لیے سب سے مشکل دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔
EUکے مضبوط انضمام کے لیے ان کے مطالبے کو بہت ہلکا ردعمل ملا اور ان کے نئے بنائے گئے فقرے یورپی پولیٹیکل کمیونٹی کو دیگر شرکا نے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔ یوروپی معاہدوں میں اصلاحات کے موضوع کو بروئے کار لانے کی اس کی کوشش کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا، اور اس موضوع کو اجلاس کے ایجنڈے سے ہٹا دیا گیا۔ان کی یورپی پالیسی میں دو بنیادی خامیاں بالکل واضح ہیں: مبہم پن اور یکطرفہ پن یا سیلف پروجیکشن۔ یہ دو اہم عوامل یورپی یونین کی اندرونی اسٹیبلشمنٹ میں اپنے لیے کردار بنانے میں اب تک اس کی ناکامی کے ذمہ دار ہیں۔ گزشتہ چار سالوں میں یورپ کے حامی اقدامات کے طویل سلسلے کے لیے یورپی یونین کے دیگر رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان کی ناکام کوششوں کی ایک طویل فہرست ہے۔
2019میں، اس نے نیٹو کی بیوروکریسی کو ایک دماغی مردہ ادارہ قرار دے کر اس پر انتہائی تیز حملہ کیا، جو کہ نئے یورپی سیکورٹی فن تعمیر کی تشکیل کے لیے ان کی درخواست کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا‘ اس کے بعد، 9 مئی کو، اسی موضوع پر یورپی پارلیمنٹ میں ان کی تقریر کو بھی نظر انداز کر دیا گیا اور ایک تباہ کن ردعمل کا اظہار کیا۔ اس تقریر کے چند دنوں کے اندر، حزب اختلاف 27 میں سے 19 ممالک تک ان خیالات کے لیے بڑھ گئی جو زیادہ تیاری، منطقی استدلال اور بہتر سفارتی کوششوں کے ساتھ پر زور حمایت حاصل کر سکتے تھے‘ ساتھ ہی، میکرون اس بارے میں بھی واضح نہیں ہیں کہ وہ اس کلب کو چھوٹے ممالک کے لیے زیادہ جمہوری بنانے کے لیے فرانس کے ویٹو اختیارات کو کس حد تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں (بشکریہ دی نیوز،تحریر:ڈاکٹر عمران خالد، ترجمہ: ابوالحسن امام)