معاشرہ افراد کے طرز زندگی کے ارد گرد منظم ہے، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت سے لوگ ماحول کے لئے بہتر کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن زمینی ایندھن یا غیر ضروری اشیاء کی ضرورت سے زیادہ پیداوار کے بغیر زندگی کا تصور کرنے سے قاصر ہیں۔ پلاسٹک کی پیداوار(عموما خام تیل یا گیس سے) پچھلی دو دہائیوں میں دگنی ہو گئی ہے، لیکن زیادہ تر لوگ سپر مارکیٹوں اور دکانوں اور ان کی واحد استعمال کی پیکیجنگ اور پلاسٹک کے سامان کے بغیر گزر نہیں سکتے۔لوگ اس بات پر یقین کرنا چاہتے ہیں کہ ای وی اور ری سائیکلنگ حل ہیں، کیونکہ ان میں ان پرانی روایات سے دور ہونا یا زیادہ قربانیاں شامل نہیں ہیں۔ امریکہ میں، مسافر کاریں 58 فیصد اخراج کے لئے ذمہ دار ہیں، لیکن وہاں کی کاریں حیثیت اور معاشرتی مقام کی بھی نمائندگی کرتی ہیں، اس لیے لوگوں کو یہ امر مشکل لگتا ہے کہ ہم اس کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف بڑھیں۔آب و ہوا کی تحقیق اور رپورٹیں اکثر اعدادوشمار پر مرکوز ہوتی ہیں اور یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ مستقبل بعید میں کیا ہوگا۔
اگرچہ زیادہ تر لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کی وسعت کا احساس ہے، لیکن وہ اکثر دوسرے مسائل سے نمٹ رہے ہیں جو زیادہ دبا ؤمحسوس کرتے ہیں، کیونکہ وہ زیادہ فوری ہوتے ہیں، جیسے مالی خدشات یا صحت کے مسائل۔ نوم چومسکی نے نوٹ کیا ہے کہ قلیل مدتی مفادات وجودی بحرانوں پر غالب رہتے ہیں۔موجودہ معاشی نظام بہت زیادہ بے ساختہ اور زبردست لگ سکتا ہے۔ ماضی بعید یا مستقبل کے بارے میں تجریدی معلومات ہمیں سوچنے کی طرف لے جا سکتی ہیں، لیکن زیادہ ٹھوس معلومات عجلت کے احساس اور عمل کی ضرورت کو جنم دیتی ہیں۔لوگ اس پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جو قابل عمل محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ہم ایک ایسے معاشی نظام میں رہتے ہیں جو مسابقت اور انفرادی مفاد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
پرائیویٹائزڈ اور ناقابل رسائی بنیادی سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ زیادہ تر لوگ محسوس کرتے ہیں کہ وہ جس معاشرے میں رہتے ہیں اس سے لاتعلق ہیں، جب کہ خاندان یا دیگر چھوٹے سماجی گروہ اکثر معاون نظر آتے ہیں۔ لہٰذا، مصروف اور استحصال زدہ لوگوں کے لئے، خطرناک وجوہات اور معاشرے کی ضروریات کے بجائے اپنے خاندان کے لیے جو تھوڑا سا فارغ وقت ہوتا ہے، وہ ایک قابل فہم انتخاب ہو سکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں پیچیدہ اور لامحدود ہیں،یعنی دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہیں، اس کی وجوہات اور اثرات اکثر دنیا کے مختلف حصوں میں رونما ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس بارے میں کچھ ابہام ہے کہ حل کا ذمہ دار کون ہے۔ عام لوگ پہلے سے ہی بے اختیار اور تھک چکے ہیں اور محسوس کر سکتے ہیں کہ یہ ان کی بجائے حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کا کام ہے۔ سیاست اور معاشی فیصلہ سازی سے بیگانہ، زیادہ تر لوگ یہ نہیں مانتے کہ وہ کچھ بھی اہم کرنے کے قابل ہیں، اور یہ کہ یہ تباہی ان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔
زیادہ تر لوگ ان پیچیدگیوں کو نہیں سمجھتے ہیں کہ عالمی معاشیات اور طاقت کیسے کام کرتی ہے، یا صنعت، عدم مساوات اور سامراجیت موسمیاتی تبدیلی میں کس طرح کا عنصر ہے۔ بہت سے لوگ چیزوں کو تبدیل کرنا پسند کریں گے، لیکن نہیں جانتے کہ کیسے کریں۔ اور دوسرے بہت اچھے ارادے والے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ تلسی کے چند پودے، ری سائیکلنگ، یا آف گرڈ زندگی گزارنا کافی ہے۔ معلومات سے محرومی بڑی حد تک لوگوں کے لیے زیادہ سنجیدہ کاروائی کرنا مشکل بنا دیتی ہے۔وانواتو نے فوسل ایندھن کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر زور دیا ہے، جس کی اب تک 60 سے زیادہ شہروں نے توثیق کی ہے۔ نوجوانوں نے حال ہی میں دنیا بھر میں 450 مقامات پر نسبتاً چھوٹے احتجاجی مظاہرے کئے، اور دوسرے کارکن ماحول کو ایک جرم بنانے پر زور دے رہے ہیں۔ ہم جرات مندانہ اور ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن تحریکیں بھی بکھری ہوئی ہیں، چھوٹی ہیں، معاشرے کے سب سے کمزور طبقوں سے منقطع ہیں، یا ان سے اٹھ رہی ہیں لیکن الگ تھلگ ہیں، یقین نہیں ہے کہ مارچوں، فورموں اور علامتی ہڑتالوں سے آگے کیسے جانا ہے۔
ماحولیاتی تباہی کو فروغ دینے والے طاقت کے ڈھانچے کو چیلنج کرنے والے بڑے اقدامات کے لیے تیاری کا فقدان ہے۔چونکہ بڑی کمپنیاں اس مسئلے کا سبب بن رہی ہیں اور زیادہ تر حکومتوں کے آب و ہوا کے اقدامات ناکافی ہیں، اس لیے ان سے کام کرنے کا مطالبہ بے مقصد معلوم ہوتا ہے،پھر بھی اس کے ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر، چند لوگوں کو یقین ہے کہ نومبر میں آنے والا COP27 اہم یا پابند معاہدوں تک پہنچ جائے گا۔سب سے پہلی چیز دوسروں کو یاد رکھنا اور یاد دلانا ہے کہ حقیقت پسندانہ، عملی چیزیں ہیں جو کہ رفتار کو کم کرنے، اور آب و ہوا کی تباہی کو روکنے کے لیے کی جا سکتی ہیں۔ ماحول کا تحفظ مکمل طور پر ممکن اور حقیقت پسندانہ ہے۔ مثال کے طور پر، امریکہ میں، 2030 تک اخراج کو کم کرنے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے بین الاقوامی پینل کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے جی ڈی پی کا صرف 2 سے 3 فیصد درکار ہوگا۔
پائیدار توانائی پر خرچ اور منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ تیل، کوئلہ اور نوم چومسکی اور رابرٹ پولن کا کہنا ہے کہ قدرتی گیس کی کھپت میں دوسری جنگ عظیم کی کوششوں سے کم پیسہ اور کام شامل ہوگا۔پہلے سے ہی، سرگرمی نے اہم فوائد حاصل کیے ہیں، اور ان کو زیادہ نشر کیا جانا چاہئے اور اس پر زور دیا جانا چاہئے۔ وبائی مرض سے پہلے، عالمی مظاہروں نے موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کو میڈیا کے ایجنڈے میں سرفہرست رکھا، امریکہ میں تحریکوں نے کافی دبا ؤڈالا ہے کہ آب و ہوا سے متعلق قانون سازی ایک سنجیدہ اقدام ہے۔ یہاں میکسیکو میں، مقامی لوگوں نے پانی کی بوتل لگانے کے پلانٹ کو بند کر دیا اور اسے کمیونٹی سنٹر کے طور پر چلایا۔ عام طور پرہم سمجھتے ہیں کہ ماحولیات کے حق میں کوئی مارچ یا سیمینار کے نتائج جلد سامنے نہیں آتے تاہم ہماری یہ سوچ غلط ہوسکتی ہے ہم ایک مارچ کا اثر اس دن نہیں دیکھتے جس دن یہ ہوتا ہے، لیکن ماحولیات کی حامی تحریک کو برقرار رکھنے کیلئے یہ ایک بہت اہم قدم ہوتا ہے۔
(بشکریہ دی نیوز،تحریر:تمارا پیئرسن ترجمہ: ابوالحسن امام)