برازیل کے ووٹرز کو صدارتی انتخاب کے لیے دوبارہ انتخابات میں واپس آنا پڑے گا کیونکہ کوئی بھی سرکردہ امیدوار پہلے راؤنڈ میں مطلوبہ نمبر حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔30 اکتوبر کو، بائیں بازو کی ورکرز پارٹی (PT) کے سابق صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلواس شدید لڑائی میں قدامت پسند لبرل پارٹی (PL) کے موجودہ صدر جیر بولسونارو سے آمنے سامنے ہوں گے۔برازیل میں ایک انتہائی پولرائزڈ اور چارج شدہ سیاسی ماحول میں، جہاں دونوں فائنلسٹ دو واضح طور پر مختلف نظریہ پیش کر رہے ہیں، نتیجہ یقینی طور پر برازیل کی جمہوریت کی گہرائی اور پائیداری کی جانچ کرے گا۔ اناسیو نے پہلے راؤنڈ میں 48.4 فیصد ووٹ حاصل کیے بالکل واضح فتح کے لیے درکار اکثریت سے محروم رہے۔ جب کہ بولسونارو نے 43.2 فیصد ووٹ حاصل کیے، رائے عامہ کے جائزوں کو شکست دی اور اپنے حامیوں میں امید کو ہوا دی۔ یہ نتیجہ توقعات سے کم نکلا، انتخابات سے عین قبل رائے عامہ کے تمام جائزے متفقہ طور پر پہلے راؤنڈ میں اناسیو کے لیے آسان جیت کی پیش گوئی کر رہے تھے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔
بہت ہی عجیب بات ہے، اناسیو اور بولسونارو کی پرتشدد اور شدید پری پول مہم کی وجہ سے جس نے خاص طور پر دو اہم دعویداروں کے درمیان گندے الزامات بھی دیکھے، ووٹر ٹرن آؤٹ بڑے پیمانے پر 21 فیصد پر مایوس کن تھا، جو کہ 1998 کے بعد سب سے کم ہے۔ افراتفری کی سیاست اور مرجھائی ہوئی معیشت کی طرف برازیلیوں میں ابھرتے ہوئے عدم اطمینان کی نشاندہی کرتا ہے۔پہلے راؤنڈ میں گیم ختم کرنے کے لئے اناسیو کے مطلوبہ 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی کے پیچھے شاید یہ کم ووٹر ٹرن آؤٹ ایک اہم وجہ تھی۔ انتخابی نتیجہ ان ترقی پسند برازیلیوں کے لئے ایک بڑا جھٹکا تھا جو بولسونارو کی زبردست شکست کی امید کر رہے تھے، جس نے بار بار ملک کے جمہوری اداروں پر حملہ کیا اور برازیل کی بین الاقوامی ساکھ کو تباہ کیا۔ برازیل اب بھی اپنی بدترین کساد بازاری کے مضمرات سے نکلنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے، جس کا آغاز2014میں ہوا تھا۔ اب بھی CoVID-19 وبائی بیماری اور اس کے نتائج سے نبرد آزما ہے، مثال کے طور پر بڑھتی ہوئی غربت اور جاری تعلیمی بحران، برازیل بڑے پیمانے پر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
معاشی خرابی اور سماجی و سیاسی خلل، جس کے ساتھ پرتشدد جرائم میں بے مثال اضافہ بھی شامل ہے۔جیر بولسونارو، جنہوں نے 2018 کے صدارتی انتخابات میں ایک دائیں بازو، سماجی طور پر قدامت پسند قوم پرست کے طور پر انتخابی مہم میں کامیابی حاصل کی، نے جرائم اور بدعنوانی کو روکنے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا وعدہ کیا۔ تاہم، ان کا دور ایک بڑا مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ وفاقی تعلیم کے لئے فنڈنگ میں کٹوتی، بندوق کی ملکیت کے قوانین میں نرمی، اورکئی بہت سے متنازعہ فیصلوں کی وجہ سے، بولسونارو کے بطور 'بیرونی صدرکے عہدے نے برازیلیوں میں مایوسی پیدا کی ہے۔ ایک عام پاپولسٹ سیاست دان ہونے کے ناطے، انہوں نے معاشرے کے سیاسی طور پر زیادہ باخبر طبقات میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لئے ہر طرح کے تنازعات کا سہارا لیا۔ مقامی کمیونٹیز اور ایمیزون رین فارسٹ کے بارے میں ان کی بدانتظامی کے ساتھ ساتھ کوویڈ 19وبائی امراض کے بارے میں ان کے غلط استعمال کے لیے بین الاقوامی سطح پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنی دوبارہ انتخابی مہم کے دوران، بولسونارو نے ایک سماجی طور پر قدامت پسند پلیٹ فارم اپنایا ہے، اسی طرح، اس نے خود کو ایک کاروباری دوست سیاست دان کے طور پر بھی پیش کیا ہے جو کھلی منڈی کی معیشت اور ریاستی کمپنیوں کی نجکاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ (بشکریہ دی نیوز،تحریر: ڈاکٹر عمران خالد، ترجمہ: ابوالحسن امام)