گیڈئین ریچمننے 31 اکتوبر کو فنانشل ٹائمز کے ایک کالم میں رپورٹ کیا کہ، "اعلی امریکی حکام نے نشاندہی کی ہے کہ چھوٹے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار ہزاروں کے بجائے سینکڑوں لوگوں کو ہلاک کر سکتے ہیں - اور صرف چند مربع میل کے علاقے کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں۔""سینکڑوں کو مار سکتا ہے" اور "صرف چند مربع میل" کے جملے کا استعمال بے حسی کی ایک علامت ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ قتل کے علاقے میں کیا ہو گا۔ہیروشیما کو تباہ کے لئے امریکہ نے جو خام 'چھوٹا' ایٹم بم استعمال کیا وہ 15 کلوٹن کا آلہ تھا۔ اس 'چھوٹے' ایٹم بم نے پانچ مربع میل کو جلا دیا اور "...140,000 مردوں، عورتوں اور بچوں کے گوشت اور ہڈیوں کو پاؤڈر اور راکھ میں تبدیل کر دیا،" جیسا کہ مورخ ہاورڈ زن نے اپنے مضمون دی بم میں لکھا ہے۔ اسی طرح، امریکہ میں ہیروشیما میں: انکار کے پچاس سال، رابرٹ لفٹن اور گریگ مچل نے رپورٹ کیا کہ بم کے دھماکے کے نتیجے میں "100,000 افراد کو فوری طور پر ہلاک کیا گیا، اور کم از کم 50,000 دیگر جان لیوا زخمی ہوئے۔"آج، 'سب سے چھوٹے' امریکی جوہری ہتھیار B61گریویٹی بم ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ دھماکہ خیز قوت 50 سے 170 کلوٹن کے درمیان ہے، اور اسی طرح یہ امریکی ہیروشیما بمباری سے تین سے گیارہ گنا زیادہ تباہ کن ہیں۔ کیف میں 2.9 ملین لوگ ہیں، لہٰذا ایک 170 کلوٹن US B61 ممکنہ طور پر ان میں سے 1.5 ملین کو ہلاک کر سکتا ہے، اور 40 مربع میل کو آگ کے طوفان سے جلا سکتا ہے۔آتش گیر طوفان یا بڑے پیمانے پر آگ کی پیدا کرنا یا ایک بڑے علاقے میں بہت سی آگوں کا بیک وقت جلانا، جس کی وجہ سے سمندری طوفان کی رفتار سے سمندری طوفان کی رفتار سے بڑی مقدار میں ہوا کو گرم کرنا، اُبھرنا اور چوسنا یہ سب جوہری ہتھیاروں کی نئی قسم میں ممکن ہے جس سے بنی نوع انسان کی تباہی کا سامان بن رہا ہے۔ ہول ورلڈ آن فائر میں ڈاکٹر لن ایڈن کے مطابق، ہیروشیما میں، "آگ نے تقریبا 4.4 مربع میل کے رقبے کو ڈھانپ لیا اور چھ گھنٹے سے زیادہ عرصے تک بہت زیادہ جلتی رہی،"رچمین اور نامعلوم 'سینئر حکام' نام نہاد 'ٹیکٹیکل' ہائیڈروجن بموں کی جسمانی، طبی، سماجی اور اخلاقی طور پر بھیانک دھماکہ خیز اور آگ لگانے والی قوت کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ وہ یا تو غلط فہمی میں ہیں یا جھوٹ بولتے ہیں، اور وہ بے باکی سے یہ کہتے ہیں کہ آگ اور تابکاری کے استعمال سے شہری آبادی کو بے قابو، اندھا دھند بڑے پیمانے پر تباہ کرنا ایک فوجی 'ہتھکنڈہ' ہے۔رچرڈ روڈس دی میکنگ آف دی ایٹمک بم کی رپورٹ میں، "لوگوں کو ہیروشیما کیفائر بال کے آدھے میل کے اندر اندر ایک سیکنڈ کے ایک حصے راکھ کے بنڈلوں میں دھکیل دیا گیا تھا کیونکہ ان کے اندرونی اعضا ء ابل گئے تھے چھوٹے سیاہ بنڈل اب ہیروشیما کی گلیوں اور پلوں اور فٹ پاتھوں پر چپک گئے ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ بعد ازاں نے نوٹ کیاگیا کہ ہیروشیما میں 1,780 نرسوں میں سے 1,654 ہلاک یا اتنی بری طرح زخمی ہوئیں کہ وہ کام نہیں کر سکیں‘CNN نے 26 ستمبر کو رپورٹ کیا کہ "ٹیکٹیکل" کہلانے والے جوہری ہتھیار "10
سے 100 کلو ٹن بارود کی دھماکہ خیز پیداوار رکھتے ہیں، اورانہیں کم پیداوار بھی کہا جاتا ہے‘ لیکن پینٹاگون کے باس جنرل جم میٹس نے 2018 میں ہاس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا‘"مجھے نہیں لگتا کہ 'ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار' جیسی کوئی چیز ہے‘ کسی بھی وقت استعمال ہونے والا جوہری ہتھیار ایک اسٹریٹجک گیم چینجر ہے رائٹرز نے 17 اکتوبر کو رپورٹ کیا، "یہ 12 فٹ کے B61 جوہری بم، 0.3 سے 170 کلوٹن کی مختلف پیداوار کیساتھ، اٹلی، جرمنی، ترکی، بیلجیم اور نیدرلینڈز کے چھ فضائی اڈوں پر تعینات ہیں ہوش میں ہو یا لاشعوری، جوہری ہتھیار جسے ڈیٹرنس کہا جاتا ہے کا استعمال ناقابل تصور تباہی کا پیش خیمہ ہوگا‘آج کے جوہری ہتھیاروں کے اثرات کو معمولی بنا کر ریچمن اس کے بے نام سینئر حکام یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تھرمونیوکلیئر دھماکوں کے قائم کردہ حقائق کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ اس طرح کی غلط معلومات یا جان بوجھ کر کم سے کم کرنا جرم کے قریب قریب اس ارتکاب کو کمزور کرتا ہے جو بم سے منسلک ہے، اور اس امکان کو بڑھاتا ہے کہ ہیروشیما کو دہرایا جا سکتا ہے۔(بشکریہ دی نیوز، تحریر:جان لافورج، ترجمہ: ابوالحسن امام)