کسی ناممکن چیز کو ممکن بنانے کے لئے ہمت اور خود اعتمادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وہ خصوصیات ہیں جو کسی لیڈر میں ہونی چاہئیں۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے بھی اننگ ڈکلیئر کرکے ایک طرح کا جوا کھیلا تھا لیکن اس کا نتیجہ انگلینڈ کی ایک ایسی فتح کی صورت میں نکلا جو باؤلنگ کے اعتبار سے بہت ہی مشکل تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں اننگ ڈکلیئر کرنا ہمیشہ سے ہی موضوع بحث رہا ہے۔ اس میں بہت کچھ دا ؤپر لگا ہوتا ہے اور رسک ہار یا جیت سے بہت زیادہ کا ہوتا ہے۔ہر کپتان کا اپنا ایک مزاج ہوتا ہے، جو کچھ جارحانہ مزاج کے ہوتے ہیں وہ رسک لینے کے لئے تیار ہوتے ہیں اور جو ذرا ڈرپوک ہوتے ہیں وہ اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایک کہاوت ہے کہ قسمت بہادروں کا ساتھ دیتی ہے، یہ کہاوت بین سٹوکس اور انگلش ٹیم کے کوچز پر صادق آتی ہے۔میں نے بطور صحافی سینکڑوں ٹیسٹ میچ کور کیے ہیں۔میں نے کئی مرتبہ ایسی صورتحال کا مشاہدہ کیا ہے کہ جب میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کے لئے اننگ ڈکلیئر کی جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں شیکسپیئر کا کھیل ہیملٹ یاد آجاتا ہے۔اس کھیل میں شہزادہ ہیملٹ خود کلامی کرتے ہوئے زندگی اور موت کے بارے میں سوچتا ہے اور خود سے سوال کرتا ہے کہ زندہ رہا جائے یا نہیں۔ ایک کپتان کا ذہن بھی کچھ اسی کشمکش کا شکار ہوتا ہے کہ کیا اننگ ڈکلیئر کی جائے یا نہیں۔میں اس حوالے سے زیادہ تفصیلات میں جانے کے بجائے اپنے حافظے میں موجود انگلینڈ سے متعلق کچھ بہترین ڈکلیئریشنز کا ذکر کروں گا۔یہ 1984 کا سال تھا اور ویسٹ انڈیز نے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے جانے والی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا تھا۔ میں اس میچ کا عینی شاہد ہوں۔انگلش کپتان ڈیوڈ گوور نے اننگ ڈکلیئر کی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیا جو 2 سیشنز سے کچھ زیادہ میں بنانے تھے۔ یہاں مہمان ٹیم نے تاریخ رقم کردی اور 66 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینیج نے 242 گیندوں پر 214 رنز بنائے۔ میں نے ٹیسٹ کرکٹ اس سے زیادہ جارحانہ کھیل کبھی نہیں دیکھا۔دوسرا واقعہ 2000 میں سینچورین میں کھیلے گئے میچ کا ہے جس میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ہنسی کرونیے اور انگلش کپتان ناصر حسین دونوں نے ہی اننگ ڈکلیئر کی تھی۔ یہ وہی میچ ہے جس میں ہنسی کرونیے پر میچ فکس کرنے کا الزام لگا تھا جو بعد میں ٹھیک بھی ثابت ہوا تھا۔اس میچ میں پہلے دن کا کھیل اور پھر اگلے تین دنوں تک بارش رہی۔ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے کرونیے نے ناصر حسین سے کہا کہ انگلینڈ اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کردے اور ان سے وعدہ کیا کہ جنوبی افریقہ بھی اپنی دوسری اننگ ڈکلیئر کردے گا۔ ناصر حسین نے پہلے تو منع کردیا لیکن بعد میں اس پر راضی ہوگئے۔ نتیجے کے طور پر انگلینڈ کو اپنی دوسری اننگ میں 249 کا ہدف ملا جو اس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بعد میں یہ معلوم ہوا کہ کرونیے نے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے بوکیز سے پیسے لیے ہوئے تھے۔لیکن انگلش کپتان بین سٹوکس کی جانب سے اننگ ڈکلیئر کرنے کا مقصد خالصتا میچ کا نتیجہ حاصل کرنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ تمام کرکٹ شائقین نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور پاکستانی شائقین نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی سرزمین پر انگلینڈ کی تیسری فتح کا جشن منایا۔انگلینڈ نے 62-1961 کے دورے میں لاہور ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جو پاکستانی سرزمین پر انگلینڈ کی پہلی ٹیسٹ کامیابی تھی۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان کے جاوید برکی اور انگلینڈ کے کین بیرنگٹن دونوں نے سنچری سکور کی تھی۔ انگلینڈ نے 3 میچوں کی اس سیریز میں 0-1 صفر سے فتح حاصل کی تھی۔اس کے بعد انگلینڈ نے سال 01-2000 میں ناصر حسین کی قیادت میں دورہ پاکستان کے دوران یہاں دوسری فتح حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں، آخری روز کم روشنی میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔پاکستانی کپتان معین خان نے انگلینڈ کو 176 رنز کا ہدف دیا۔ تاہم باؤلنگ کے دوران انگلینڈ کو جیت سے روکنے کے لیے انہوں نے تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کردئیے جس سے امپائر کو بھی غصہ آیا۔پاکستان نے ابتدائی 40 منٹ میں صرف 7 اوورز کیے تھے تاہم انگلش بلے باز مائیک اتھرٹن اور گراہم تھروپ کی بہترین کارکردگی سے میچ کا نتیجہ انگلینڈ کے حق میں آیا۔ یہ پاکستان کی 35 سالہ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ پاکستان کو نیشنل سٹیڈیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اور اب اس پنڈی کی مردہ وکٹ پر انگلینڈ نے پاکستان میں اپنی تیسری ٹیسٹ کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ فتح ایک عرصے تک یاد رکھی جائے گی اور یقینا بین سٹوکس اور ان کی ٹیم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے لیکن یہ بات بھی غور طلب ہے کہ آخر معاملہ ڈکلیریشن تک جاتا ہی کیوں ہے اور ہم ایسی وکٹیں تیار کیوں نہیں کرتے جس پر کھیلے جانے والے میچ نتیجہ خیز ثابت ہوں۔اس سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں ہے اور وہاں وریندر سہواگ کی ٹرپل سنچری بھلا کون بھول سکتا ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ملتان میں بھی ہمیں کچھ مختلف وکٹ دیکھنے کو نہیں ملے گی، یعنی نتیجے کا آنا کچھ مشکل ہی دکھائی دے رہا ہے۔لیکن پاکستان میں سست اور بے جان وکٹوں کا مسئلہ نیا نہیں بلکہ پاکستان کے نامور فاسٹ باؤلرز جیسے عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے فاسٹ باؤلرز کہتے رہ گئے ایسی وکٹیں بنائی جائیں جس سے ہمارے باؤلرز کو فائدہ ملے لیکن ہم کبھی وہ وکٹ بنا ہی نہیں سکے اور اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی یہ کہ ہم جارحانہ سے زیادہ دفاعی کھیل پر یقین رکھتے ہیں اور دوسری وجہ یہ ہمارے ہاں وکٹیں کیوریٹر نہیں بلکہ مالی بناتے ہیں۔(بشکریہ ڈان، تحریر:قمر احمد، ترجمہ: ابوالحسن امام)
اشتہار
مقبول خبریں
حقائق کی تلاش
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غربت‘ تنازعہ اور انسانیت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
افغانستان: تجزیہ و علاج
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کشمیر کا مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
جارحانہ ٹرمپ: حفظ ماتقدم اقدامات
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد پولیو جدوجہد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
درس و تدریس: انسانی سرمائے کی ترقی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی: عالمی جنوب کی مالیاتی اقتصاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد غربت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
سرمائے کا کرشمہ
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام