ہرسال کی طرح اِس مرتبہ بھی عید الفطر کے موقع پر پاکستان کی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری نے کئی سنسنی خیز فلمیں اور ڈرامے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے اور اُن کی جھلکیاں بھی جاری کی ہیں اِس بات کا بطور خاص خیال رکھا گیا ہے کہ رواں سال عید الفطر گزشتہ برس کے مقابلے عوام کیلئے زیادہ اچھی خبر ثابت ہو کیونکہ فلمی یا ڈرامے کی صنعت کے پاس ملک کو درپیش معاشی مسائل کا حل تو نہیں لیکن وہ اِن مشکل حالات میں عوام کی تشویش کو بڑی حد تک کم ضرور کر سکتے ہیں اِس سال یہ مہینہ ملک کی فلمی صنعت کیلئے ’مصروف ترین‘ دورانیہ ثابت ہوا ہے‘جس میں فلم سازوں نے سب سے زیادہ منافع کمایا روایتی طور فلمی صنعت عید کے موقع پر منافع کماتی ہے لیکن اِس سال عید سے قبل کئی سنسنی خیز فلمیں ریلیز کی گئیں‘ فلم بینوں کیلئے‘ عید کا تہوار جوش و خروش اور سرگرمی سے بھرپور ہوتا ہے توقع کی جارہی ہے کہ اس سال عید پر ریلیز ہونے والی فلمیں پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ثابت ہوں گی‘ جن میں زیادہ تر فلمیں ’ایکشن سے بھرپور‘ ہیں اِن میں پاگل ڈکیت جیسے موضوعات اور مقامی پنجابی تڑکا سے لے کر ہالی ووڈ تک‘ ہر کسی کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے فلمیں بنائی جاتی ہیں لہٰذا ’عیدالفطر 2023ء‘ کو فلمی شائقین کی تفریح کیلئے سجا دیا گیا ہے اور چند فلمسازوں نے تو یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اگر پسند نہ آئے تو پیسے واپس!عید پر ریلیز ہونے والی فلموں میں ”منی بیک گارنٹی“ نامی فلم کی کامیابی کی سب سے زیادہ اُمیدیں وابستہ ہیں‘ یہ فلم کامیڈین فیصل قریشی کی تحریر اور پروڈیوس کردہ ایڈونچر ہے جو نہ صرف مشہور شو ’منی ہائسٹ‘ بلکہ اسی طرح کی فلموں کے زمرے میں آتی ہے‘ بنیادی طور پر طنزیہ ڈرامہ ہے۔ فواد خان کے پرجوش مداح انہیں ”مولا جٹ“ کے بعد اپنے مزاحیہ انداز میں واپس آتے دیکھیں گے‘ یہ فلم کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم اور ان کی بیوی ’شنیرا اکرم‘ کی فیچر فلم میں ڈیبیو بھی ہے‘ فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار‘ عائشہ عمر‘ گوہر رشید‘ کرن ملک اور شایان خان شامل ہیں‘”منی بیک گارنٹی“ بلاشبہ ایک ایسی فلم ہے جو لائق توقع ہے کیونکہ یہ بہت زیادہ جوش و خروش کی حامل ہو گی اور ایکشن کامیڈی صنف میں پاکستانی سنیما میں پائی جانے والی کمی کو پورا کرتی ہے۔ فلمسازوں کے مطابق یہ ایک ”تفریحی فلم“ ہے۔دوسری قابل ذکر فلم دادل (Daadal) ہے جو لیاری سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون باکسر کے گرد گھومتی ہے یہ کہانی ایک جرم کو حل کرنے کا معمہ ہے جو باکسر اپنی بہن کی عزت کا بدلہ لینے کیلئے ’کانٹریکٹ کلر‘ بن جاتی ہے ٹریلر باکسنگ اور بڑھتی ہوئی گینگ وار کی سنسنی خیز دنیا کی فلم میں جھلک پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے‘ اُمید ہے کہ ناظرین سسپنس کی صورت محظوظ ہوں گے اور یہ بڑے پردے پر انتہائی پسندیدہ کاسٹ کی شاندار پرفارمنس دکھائے گی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم میں سونیا حسین اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں نیہا لاج اور آصف ملک کی پروڈیوس کردہ اور فیصل ملک اور جہانزیب خان کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں عدنان شاہ ٹیپو‘ شمعون عباسی‘ مائرہ خان‘ حسن جاوید اور رضوان علی جعفری شامل ہیں‘تیسری فلم ”ہوئے تم اجنبی“ ہے جسے ’کامران شاہد‘ نے پروڈیوس کیا ہے اور یہ 1971ء کی پاکستانی خانہ جنگی کے واقعات پر مبنی ہے‘فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان نے اداکاری کی ہے۔ ان کے ساتھ شمعون عباسی‘ ثمینہ پیرزادہ‘ محمود اسلم‘ سہیل اور شفقت چیمہ کاسٹ کا حصہ ہیں‘ جو اس عید پر عائشہ عمر کا دوسرا بڑا ’اسکرین پریمیئر‘ ہے‘ ہوئے تم اجنبی مکمل بڑے پردے کی فلم ہے جو مکمل تفریح‘ امید افزا رومانس‘ احساسات اور بہت سارے ایکشن کو سموئے ہوئے ہے۔ چوتھی فلم ”ڈور“ ندیم چیمہ کی ہدایتکاری میں بنی ہے جس میں ایکشن‘ رومانس‘ جوش و خروش اور تعاقب زیادہ ہے فلم میں اسد محمود‘ شفقت چیمہ‘ سلیم معراج اور اسلم حسن شامل ہیں ”ڈور“ ایک سراسر انتقامی فلم ہے جس میں ایک بہادر ہیرو اپنی محبت کو بچانے کیلئے دشمنوں سے لڑتا ہے۔یہ ایک بہت ہی سنجیدہ موضوع ہے دیکھنا ہو گا کہ اِسے کتنا صحیح طریقے سے سنبھالا گیا ہے اور یہ تفریح کے ساتھ اصلاحی پیغام منتقل کرنے کی کتنی صلاحیت رکھتا ہے‘ پانچویں فلم ”لاہور قلندر“ کے نام سے صائمہ نور کی اداکاری سے مزین ہے‘ لاہور قلندر پنجابی فلموں میں سے ایک ہے جو اس عید پر ریلیز ہونے والی ہے‘ شاہد رانا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لاہور قلندر‘ میں شفقت چیمہ اور صائمہ نور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے‘ فلم کے ٹریلر میں صائمہ نور خاص طور پر خوبصورت نظر آرہی ہیں‘ کلاشنکوف ہتھیار تھامے مسکراتے ہوئے ان کی تصویر یقینی طور پر ان کے مداحوں کو تھیٹر کی طرف کھینچ لانے اور ان کی اداکاری کا لطف اٹھانے پر راغب کرے گی۔چھٹی فلم ”جان وک: چیپٹر فور“ نامی ہالی ووڈ کی فلم ہے جسے پاکستانی ناظرین کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ فلم ’کینو ریوز‘ کی مشہور ایکشن سیریز کی چوتھی قسط ہے یقیناً ہالی ووڈ ایکشن فلموں کے مداح اِس سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ فلم پہلے ہی دنیا بھر میں ریلیز ہو چکی ہے اور اسے تجزیہ کاروں اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا ہے اُور اُمید ہے کہ یہ پاکستانی فلم بینوں کو بھی پسند آئے گی۔ ساتویں فلم ”ایول ڈیڈ“ بھی ہالی ووڈ سے ہے جو معروف فلموں کی سیریز کا حصہ ہے۔ اِس نئی فلم ”ایول ڈیڈ رائز“ کی پانچویں قسط پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔ ہالی ووڈ کا پسندیدہ موضوع دہشت گردی رہا ہے اور یہ فلم بھی ایسے ہی ایک موضوع کا احاطہ کرتی ہے۔جس میں بہت سارا ایکشن دکھایا جائے گا۔ عالمی سطح پر ریلیز ہونے سے قبل ہی اِس فلم کے ٹریلر (جھلکیوں) کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے پسندیدگی ملی تھی اور اُمید ہے کہ یہ پاکستان کے فلم بینوں کو بھی پسند آئے گی۔ مذکورہ سات فلموں کے ساتھ عیدالفطر 2023ء خاص ہونے والی ہے جس میں فلم شائقین کیلئے تفریح کا نسبتاً زیادہ اہتمام رکھا گیا ہے۔ (بشکریہ: دی نیوز۔ تحریر: فائزہ ایم۔ ترجمہ: اَبواَلحسن اِمام)۔
اشتہار
مقبول خبریں
حقائق کی تلاش
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غربت‘ تنازعہ اور انسانیت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
افغانستان: تجزیہ و علاج
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کشمیر کا مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد پولیو جدوجہد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
درس و تدریس: انسانی سرمائے کی ترقی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی: عالمی جنوب کی مالیاتی اقتصاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
جارحانہ ٹرمپ: حفظ ماتقدم اقدامات
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد غربت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
سرمائے کا کرشمہ
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام