سیارے میں سرمایہ کاری کریں 

 اس سال کے ارتھ ڈے کا تھیم  جو 22 اپریل کو منایا گیا، ہمارے سیارے میں سرمایہ کاری تھا۔ یہ دن لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منایا گیا کہ وہ اپنے وقت، وسائل اور دماغ کو اپنے سیارے کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ اور صحت مند جگہ بنانے کے لئے استعمال کریں۔ارتھ ڈے کا خیال 1969 میں اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی سینیٹر نے سانتا باربرا میں تیل کے بڑے پیمانے پر رسا ؤکا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے انسانوں کی وجہ سے ہونے والے اس ماحولیاتی انحطاط کے خلاف احتجاج کا مطالبہ کیا، جو زمین کو ماحولیاتی نقصانات سے بچانے کی تحریک میں تبدیل ہو گیا۔ آج ہمارا سیارہ موسمیاتی تبدیلی، نایاب انواع کے معدوم ہونے، پانی اور فضائی آلودگی، پانی کی کمی اور جنگلات کی کٹائی کے بڑے خطرات کی زد میں ہے۔پاکستان نے 2022 میں سیلاب کی شکل میں اپنی تاریخ کی سب سے تباہ کن تباہی کا مشاہدہ کیا جس سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ اسی طرح، 2023 کی IQAir کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سب سے زیادہ آلودہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ بنگلہ دیش پانچویں اور بھارت آٹھویں نمبر پر ہے، اس طرح جنوبی ایشیائی خطہ براہ راست ماحولیاتی آلودگی کے حملوں کی زد میں ہے۔انفرادی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر لالچ نے زمین کے زخموں پر کوئی توجہ نہیں دی، جس پر ہم سرمایہ کاری کرنے سے گریزاں ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر معاشی ترقی میں دوسری قوموں پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں نظر انداز کر رہے ہیں۔ ہمارے سیارے پر اس ترقیاتی عمل کے منفی اثرات سامنے آرہے ہیں۔ عالمی منڈی میں سپر پاورز کا تسلط اور فوسل فیول کمپنیوں کا تسلط ٹھوس اقدامات کے ساتھ پیرس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے آمادگی پیدا کرنے میں ناکامی  ان میں سے ایک ہیں۔یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، امریکہ 20 فیصد، سعودی عرب 11 فیصد، روس 11 فیصد، کینیڈا 6.0 فیصد، اور چین 5.0 فیصد تیل کے سب سے اوپر پانچ کنندہ تھے۔اسی طرح قومی سطح پر، پاکستان 2022 میں تباہ کن سیلابوں کے بعد آب و ہوا کی وکالت کا چیمپئن بنا۔ لیکن موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی چیلنجزکے حوالے سے ہر سطح پر مسلسل توجہ اور کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں افراد وسائل، آگاہی اور وقت کی کمی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل کے لیے کھڑے ہونے میں سب سے کم دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر ماحولیاتی مسائل سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے اپنے سیارے میں سرمایہ کاری کے لیے تین جہتی حکمت عملی اپنانی چاہئے۔ سب سے پہلے، حکومت کو تمام تر مشکلات کے باوجود موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ایجنڈے کو اولین ترجیح پر رکھنا چاہئے۔ اعلی حکام کو چاہیے کہ وہ روزانہ کچھ وقت ان پالیسیوں اور منصوبوں کے نفاذ کی نگرانی کے لیے مختص کریں جن کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنا اور اس کے مطابق ڈھالنا اور ماحولیاتی انحطاط کو کم کرنا ہے۔گرین پراجیکٹس کی تکمیل پر پیش رفت رپورٹ اور مختلف ماحولیاتی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا بار بار انعقاد ہونا چاہئے۔ جنیوا کانفرنس جیسی سفارتی اور اقتصادی فتوحات حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر مزید بین الاقوامی کانفرنسیں منعقد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ عالمی برادری کو ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کیا جا سکے۔دوسرا مرحلہ ہم سے اپنے وسائل کو سبز معیشت میں لگانے کا تقاضا کرتا ہے۔ سرمایہ کو قابل تجدید توانائی کے وسائل، جنگلات، ماحولیاتی گاڑیاں، سمارٹ عمارتوں اور عمودی باغبانی پر خرچ کیا جانا چاہئے۔ ہمیں ان شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل کو سبز معیشت کی طرف راغب کیا جا سکے۔ اس سے اسی طرح کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے مزید آمدنی ہوگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی برادری کا اعتماد بھی بڑھے گا۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان کی شہری علاقوں میں رہنے والی آبادی جو پہلے ہی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہے، 2020 میں 37 فیصد سے بڑھ کر 2050 میں 60 فیصد ہو جائے گی۔شہری علاقوں کو ماحول دوست بنانے کے لئے، مقامی حکومتوں کو فعال بنانا ہوگا (بشکریہ دی نیوز،تحریر: ظل ہما،ترجمہ: ابوالحسن امام)