سیارہ خطرے میں

2022 میں بڑی ملٹی نیشنل کارپوریشنوں کا منافع حالیہ دہائیوں کے عالمی منافع میں کمی کے تاریخی رجحان کے الٹ جانے کی نشاندہی کر سکتا ہے، لیکن یہ صرف ایک ذرہ ہے اور عالمی سرمائے کے اجارہ داروں کی مراعات کے ذریعے ایک زبردست حملہ ہے۔ منافع میں کمی جاری ہے اور موسمیاتی بحران پہلے سے ہے جو موجودہ اور مستقبل کے مالیاتی بحرانوں کا بنیادی عنصر رہے گا۔مہنگائی کا عروج جس میں ہم ابھی بھی رہ رہے ہیں، تیل کمپنیوں کے توانائی کے نظام پر اپنی اجارہ داری کو کووِڈ لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے گرتے ہوئے منافع کو پورا کرنے کے لئے استعمال کرنے کی وجہ سے شروع ہوا۔ یہ کئی دہائیوں تک فواسل ایندھن پر معیشت کو سیاسی مرکزی دھارے کی حیثیت سے استوار کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اب تک تمام معاہدے ختمچکے ہیں، صرف مالیاتی استحصال باقی ہے۔ تاہم، بے مثال اونچی قیمتوں کے مسلط ہونے سے پیدا ہونے والے اس بحران کے اوپری حصے میں، سرمایہ دار اشرافیہ کے کنٹرول سے باہر ایک مختلف عدم توازن نے خود کو ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔2022 میں، پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب سے ڈوب گیا، جس میں ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب آگیا، 30 ملین سے زیادہ لوگ دوسرے مقامات کو بے گھر ہوئے۔ پاکستان کپاس اور ٹیکسٹائل کے سب سے بڑے پروڈیوسر میں سے ایک ہے۔ ٹیکسٹائل، تقریبا ًہر قسم کے کپڑوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ پاکستان کے کچھ حصے اب بھی زیر آب ہیں۔ بہت سے لوگ جو بے گھر ہو چکے ہیں وہیں واپس نہیں جائیں گے جہاں وہ تھے۔ آنے والے سالوں میں میگا مون سون کے دوبارہ ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ گرمی کی لہر اس وقت براعظم ایشیا کو متاثر کر رہی ہے معتدل درجہ حرارت کے مہینوں جیسے کہ مارچ یا اپریل کے وسط میں چین، بھارت، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، ویتنام، لاس اور دیگر میں ریکارڈ اونچائی کا باعث بنی ہے۔ گرمی کی یہ لہر زیادہ نمی والے علاقوں کے ساتھ ملتی ہے جہاں پہلے ہی بڑے پیمانے پر اموات ہو رہی ہوں ۔مکئی، گندم اور چاول کی فصلیں امریکہ، یورپ اور چین میں خشک سالی سے متاثر ہوئیں۔ کیلیفورنیا میں، 1950 کی دہائی کے بعد سے چاول کا سب سے چھوٹا رقبہ 2022 میں لگایا گیا تھا اور اس کی کٹائی ایک 'عام' سال کے مقابلے میں تقریبا نصف ہوگی۔ امریکہ میں موسم سرما میں گندم کی فصل 25 فیصد تک گر گئی ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے بحیرہ اسود میں اناج کی فراہمی میں خلل نے سپلائی میں اس زبردست کمی نے حالات کو مزید بگاڑا۔اناج، روٹی اور پاستا کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس میں سے کچھ پیداوار 2023 میںبحال ہو سکتی ہے اگر ہم شمالی نصف کرہ میں شدید گرمی کا سامنا نہیں کرتے تو، لیکن اب تک یوریشین براعظم اور شمالی امریکہ میں تاریخی خشک سالی جاری ہے۔جنوبی سپین میں زراعت کی پیداوار میں زبردست کمی کا سامنا ہے اور سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پرتگال میں الکووا ڈیم اور الینٹیجو کے علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہیں۔۔ اگرچہ ہم نے یورپ میں 16ویں صدی کے بعد کی بدترین خشک سالی اور 2022 میں چین کی تاریخ کی بدترین خشک سالی کا سامنا کیا ہے، لیکن یہ وہ سال تھا جس میں موسمیاتی رجحان لا نینا نے درجہ حرارت میں عالمی سطح پر کمی کا باعث بنا۔ 2023 میں ایسا نہیں ہوگا، اور ممکنہ طور پر سال کے دوران بحرالکاہل میں ال نینو تشکیل پائے گا، جس سے درجہ حرارت میں عالمی سطح پر اضافہ ہوگا۔ہم پہلے ہی ایسےسیارے پر رہتے ہیںجہاں تمام استحصالی تعلقات، ادارے، اور بینکاری اور مالیاتی نظام سرمایہ داری کی ترقی کو برقرار رکھتے ہیں۔جہاں تک عالمی بحرانوں کو تعلق ہے توسلیکن ویلی بینک اور دیگر کے ساتھ جو ہوا وہ مستقبل میں بار بار ہوتا رہے گا۔ دوسرے بینکوں میں یہ کیفیت زیادہ سے زیادہ بار بار ہوگی اور، زیادہ شدت کے ساتھ، دوسرے ذرائع سے بھی ہوگی۔ بلند قیمتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے گھریلو قرضے بڑھ رہے ہیں۔ چونکہ اجرت میں غیر معمولی اضافہ بھی افراط زر سے نیچے ہوتا ہے، قرض کی سطح پہلے کی طرح زندگی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بڑھ رہی ہے۔ چونکہ نجی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے زیر کنٹرول فوسل ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان بہت کم ہے اور چونکہ موسمیاتی آفات جیسے خشک سالی، سیلاب اور جنگلات کی آگ عالمی سطح پر سامان اور خدمات پیدا کرنے کی عمومی صلاحیت کو چھین رہی ہے، اس لیے موسمیاتی بحران مزید بڑھے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑھتے ہوئے قرضے جن کی ادائیگی مشکل سے ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ مزید بینک ٹوٹیں گے۔ لیکن شاید انشورنس کے ساتھ ان سب کا احاطہ کرنا ممکن ہے، نہیں؟ نہیںعالمی انشورنس پریمیم بڑھ رہے ہیں کیونکہ خطرہ خطرے سے یقینی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بینکنگ انڈسٹری کا انشورنس سیکٹر کے ساتھ قریبی تعلق اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر موسمیاتی تباہی بھی ایک مالیاتی بحران ہے۔ اور اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ بہت سے معاملات میں خطرہ یقینی ہوتا جا رہا ہے یا اس کے قریب پہنچ رہا ہے، زیادہ سے زیادہ بیمہ کنندگان سرمایہ کاری، صنعتی منصوبوں، خطرناک علاقوں میں تعمیرات، سیلاب یا خشک سالی کے خطرے والے علاقوں میں فصلوں، اور یہاں تک کہ عمارتوں، نقل و حمل اور دیگر پر عمومی بیمہ کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان کا کاروبار منافع کمانا ہے اور اس لیے کہ خطرے کی صورت میںاب ایسا نہیں ہے اور صرف اس کی تصدیق ہوتی ہے کہ حالات بہت زیادہ خطرناک ہیں ۔ اگر آپ سیلاب زدہ پاکستان جیسے علاقے یا کیلیفورنیا جیسی ریاست پر غور کریں جہاں موسمیاتی تبدیلی سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہورہے ہیں اور زراعت کو بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے، کیا انشورنس کمپنیاں کبھی بھی ان سب کی بیمہ کر سکیں گی۔ اس سوال کا جواب آنے والا وقت ہی دے گا۔ فی الحال یہ جواب نفی میں ہے ۔( بشکریہ دی نیوز، تحریر:جوا کیمارگو، ترجمہ: ابوالحسن امام)