ٹیسٹ جیت

جمعرات کو سری لنکا کے خلاف پاکستان کی چار وکٹوں کی ٹیسٹ فتح بابر اعظم اور کمپنی کی ریڈ بال فارمیٹ میں 365 دنوں میں پہلی جیت ہے۔ یہ اپنے آپ میں جشن منانے کے لئے کافی ہے لیکن اس کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے یہ خاص فتح پاکستانی ٹیم کے لئے ایک خوش آئند نتیجہ کے طور پر سامنے آئی ہے، جو حالیہ دنوں میں کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں خوفناک حد تک باہر رہی ہے‘گال، سری لنکا کے ٹیسٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ، نئی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں پاکستان کا پہلا میچ تھا اور اس جیت سے انہیں 12 پوائنٹس مل گئے۔ یہ ایک ایسی ٹیم کے لئے ایک بہترین آغاز ہے جو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے خلاف ہوم سرزمین پر توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن کے فائنل تک پہنچنے کے قریب بھی نہیں پہنچی۔میچ میںقومی ٹیم نے 131 رنز کا ہدف6 وکٹوں پر حاصل کیا۔ سری لنکا کی جانب سے گال ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیا گیا جو قومی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، امام الحق نے ناقابل شکست 50 رنزبنائے، سعود شکیل 30، بابر اعظم 24، عبداللہ شفیق 8 اور شان مسعود 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، سرفراز احمد بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، آغا سلمان 6 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں دھنن جیا ڈی سلوا کے 122 رنز کی بدولت 312 رنز بناسکی، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز میں 461 رنز بنائے، سعود شکیل 206 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی،اس بار ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے پاس فائر پاور ہے جو اسے موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے ٹکراﺅ تک پہنچنے میں مدد دے سکتی ہے۔ گال میں میچ وننگ 208 رنز بنانے والے سعود شکیل جیسے بلے بازوں نے پاکستان کی ٹیسٹ بحالی کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ 2016 میں، پاکستان پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1 پر آگیا جب اس وقت کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی ٹیسٹ میں حاصل کی۔ اس کے بعد سے پاکستان ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ہے۔ لیکن ان سب کو بدلنا چاہیے۔ بابر اعظم کی قیادت میں اور شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ جیسے تیز گیند بازوں کے ساتھ، پاکستان کو مصباح کی قیادت میں حاصل کی گئی ٹیسٹ کامیابیوں کی تقلید کرنی چاہیے۔پاکستان کے لئے پہلا ہدف یہ ہونا چاہیے کہ وہ سری لنکا کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کو کولمبو میں دوسرے اور آخری میچ میں ایک اور جیت کے ساتھ اپنے نام کر لے۔ انہیں رفتار کا فائدہ اٹھانا چاہئے گھر سے دور سیریز میں 2-0 کی فتح انہیں اپنی ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کا بہترین آغاز دے گی۔ اگرچہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور پاکستان جلد ہی اس سال کے آخر میں ہندوستان میں 50 اوور کا ٹائٹل جیتنے پر اپنی توجہ مرکوز کرے گا، لیکن انہیں ریڈ بال فارمیٹ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ٹیم کے تھنک ٹینک کو چاہیے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کےلئے ٹھوس پلان تیار کرے اور اس پر عمل درآمد کرے۔ پاکستان ابھی تک ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکا ہے جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم کو مزید مستقل مزاجی دکھانے کی ضرورت ہے جو کہ بہت ممکن ہے اگر سعود شکیل جیسے کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔(بشکریہ دی نیوز۔ ترجمہ ابوالحسن اِمام)