ایشیا کپ : پاک بھارت مقابلہ 

 ایشیا کپ 2023ءکے سلسلے میں آج 2 ستمبرکوپاکستان اپنے روایتی حریف بھارت کےساتھ مقابلہ کرےگا۔پاکستان ٹیم کی اب تک کی کارکردگی اِسے تمام ٹیموں میں درجہ بندی (رینکنگ) کے لحاظ سے پہلے نمبر پر بنائے ہوئے ہے اور قومی ٹیم سے امید ہے کہ وہ نہ صرف بھارت بلکہ اِس ٹورنامنٹ کے دیگر مقابلوں میں اپنی نمایاں کارکردگی کا دفاع کرے گی۔ ایشیا کپ پاکستان میں ہونا تھا مگر بھارت کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے پاکستان کو صرف چار ہی میچز کی میزبانی مل سکی جس میں سے یہ پہلا میچ ملتان میں تھا جبکہ باقی تینوں میچز لاہور میں کھیلے جانے ہیں۔ ‘ایشیا کپ کے تمام میچز اگر پاکستان میں ممکن ہوتے تو شائقین کرکٹ کےلئے یہ دن کسی جشن سے کم نہ ہوتے۔ فخر زمان افغان سیریز کے بعد ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھی بڑا سکور نہیں کر پائے۔ فخر پچھلے تین چار میچز سے جس طرح کھیل رہے ہیں انہیں دیکھ کر لگتا یہی ہے کہ فخر آو¿ٹ آف فارم ہیں۔ تو کیا فخر کو ڈراپ کر دینا چاہئے؟ لیکن کیا فخر زمان جب بڑی اننگز کھیلتے ہیں تو بھی شروع میں ایسے ہی آو¿ٹ آف فارم نہیں لگتے۔ فخر نے تو جب اپنی چیمپیئنز ٹرافی والی یادگار اننگ کھیلی‘ تب بھی دھونی کو کیچ پکڑا دیا تھا۔ وہ تو بھلا ہو جسپریت بمرا کا کہ وہ نو بال ہوگئی اور اس کے بعد فخر نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا لیکن کیا فخر کی وہ واحد یادگار اننگ ہے؟ پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی ون ڈے اننگ‘ جنوبی افریقہ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں ایک اور بہترین اننگ اور پھر ابھی اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 337رنز کے تعاقب میں فخر کی 180رنز کی اننگ اگر ہم بھلا دیں تو فخر کو ڈراپ کرنے میں کوئی حرج نہیں اور ہاں یاد آیا کہ 180 رنز کی وہ اننگ فخر کی تین ون ڈے اننگز میں لگاتار تیسری سنچری تھی۔ حالیہ میچ میں باو¿لر کے گیند پھینکنے سے پہلے ہی لگتا ہے کہ جیسے بابر اعظم کا ارادہ زیادہ سے زیادہ سنگل لینے کا ہے اور اسی دوران کچھ ہلکی گیندیں بھی ضائع کی گئیں۔ ایسا بھی لگتا ہے کہ شاید بابر اننگ کے پہلے حصے میں اپنا قدرتی کھیل نہیں کھیل رہے ہوتے یا پھر شاید ون ڈے کرکٹ میں یہی بابر اعظم کا قدرتی کھیل ہے۔ اس اننگ کے دوران بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین اُنیس سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ بابر نے اُنیس سنچریاں ایک سو دو اننگز میں بنائیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس تھا جنہوں نے انیس سنچریوں کے لئے 104 اننگز کھیلیں۔ اسی اننگ کے درمیان بابر نے سندیپ لاماچین کو ایکسٹرا کور پر جو شاندار چھکا لگایا اسے کل کے میچ کا بہترین شاٹ بھی کہا جاسکتا ہے۔افتخار ڈومیسٹک کرکٹ میں ون ڈے میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم میں آئے لیکن پاکستانی ٹیم میں انہیں مسلسل کھیل کے مواقع نہ مل سکے۔ نیپال کے خلاف پاکستان کی چار وکٹیں ذرا جلدی گر گئیں اور یوں افتخار کو وہ موقع مل گیا جس کا انہیں انتظار تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی افتخار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے ٹیم کو جتوا نہ سکے تھے۔ شاہین آفریدی اور پہلے اوور کی وکٹس تو جیسے اب لازم و ملزوم ہو گئی ہیں۔ اس بار شاہین پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کر گئے نسیم شاہ ون ڈے کرکٹ میں عموماً ایک ہی لینتھ پر گیندیں کرتے ہیں اور اپنی سوئنگ سے بیٹسمینوں کو پریشان کرتے ہیں لیکن نسیم نیپال کے خلاف اس میچ میں لینتھ میں کافی تبدیلیاں کرتے دکھائی دیئے۔ حارث رو¿ف نے بھی عمدہ باو¿لنگ سے دو وکٹیں حاصل کیں لیکن تینوں فاسٹ باو¿لر گرمی سے پریشان دکھائی دے رہے تھے۔ پاکستانی ٹیم کو مسلسل میچز کھیلنے ہیں اور ورلڈکپ جیسا اہم ایونٹ سر پر ہے تو اپنے بہترین فاسٹ باو¿لرز کے بارے میں حتی الامکان احتیاط لازم ہے پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار وکٹیں حاصل کیں لیکن اس اننگ میں شاداب کی باو¿لنگ کی خاص بات گوگلی تھی جو اچھا خاصا ٹرن لیتی رہی۔ ایشیا کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کا صرف پاکستان ہی کو نہیں دنیائے کرکٹ کو ہے (بشکریہ دی نیوز۔ تحریر رحیم سعید خان۔ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)۔