نائیجیریا: عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہش مند شخص منفرد عمل کی کوشش کے دوران ہی مختصر وقت کے لیے اپنی بینائی کھو بیٹھا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کے ایک شخص نے کئی گھنٹوں تک مسلسل رونے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی، تاہم اس دوران وہ مختصر وقت کے لیے نہ صرف نابینا ہوگیا بلکہ اس کے چہرے اور آنکھوں پر سوجن آ گئی، جس سے وہ تشویش میں مبتلا ہوا۔
ٹیمبو ایبیرے نامی نائیجیریان شخص نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروانے کے لیے ایک ہفتے تک مسلسل رونا تھا، تاہم یہ منفرد کام کرنے کے دوران ہی وہ اپنی بینائی عارضی طور پر کھو بیٹھا اور اس کے چہرے اور آنکھوں پر سوجن کے علاوہ اس کے سر میں شدید درد شروع ہوگیا۔
واضح رہے کہ نائیجیرین شخص نے باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو اپنے کارنامے کے لیے طلب نہیں کیا تھا، تاہم ریکارڈ کے لیے انہیں مسلسل ایک ہفتے تک رونا تھا ، جس کے بعد اس نے عالمی سطح پر اپنا ریکارڈ لکھوانا تھا۔