بھارت میں طوفانی بارش کیساتھ مگرمچھ کی سڑک پر مٹرگشتی

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سمندری طوفان مائچونگ نے تباہی مچارکھی ہے،جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 کے قریب جاپہنچی ہے،جبکہ متعدد زخمی ہیں۔اسی دوران چنائی شہر کے مرکزی علاقے میں ایک سڑک پر خطرناک مگرمچھ کو مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مگر مچھ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو اداروں نے مگر مچھ کی تلاش شروع کردی تاہم انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ علاقہ مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آج رات بھر بھی جاری رہے گا۔