کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، کلین بولڈ ہونے کے باوجود بلے باز ناٹ آئوٹ قرار

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ویسٹرن ڈسٹرکٹس کے مابین تھرڈ گریڈ میچ کے دوران بولر نے بیٹسمین کو کلین بولڈ کردیا تاہم اس کے باوجود وہ ناٹ آؤٹ رہا۔

تفصیلات کے مطابق گیند وکٹ پر لگنے کے باوجود دونوں بیلز نہیں گریں اور نہ ہی تینوں میں سے ایک بھی اسٹمپ مکمل طور پر اکھڑ سکا جس پر امپائرز نے اسے آؤٹ قرار نہیں دیا۔

ایم سی سی کے قانون 29.1 کے مطابق بلے باز کو تب تک بولڈ آؤٹ قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل مکمل طور پر نہ گرے یا کم ازکم ایک یا اس سے زیادہ اسٹمپ مکمل طور پر زمین سے نہ اکھڑ جائیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے کرکٹ کی تاریخ کے اس انوکھے واقعے پر اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔