مصالحے دار پاپڑ کے ذائقے والی شراب بنانے کا فیصلہ

مشروبات بنانے والی معروف کمپنی کی زیر ملکیت برانڈ نے مصالحے دار پاپڑ کے ذائقے والی شراب بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

”Doritos“ نے ”ناچو چیز“ کے ذائقے والی شراب تیار کرنے کے لیے ڈرنک کمپنی امپیریکل کے ساتھ شراکت کی ہے۔

کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ اس کا تازہ ترین مشروب، جس کا نام ”Nacho Cheese Spirit“ ہے اس کا ذائقہ اصل چیز (پنیر) کی طرح ہے۔

یہ مشروب مالٹڈ جو اور بیلجیئم کے سائسن خمیر سے بنایا جاتا ہے، جو اپنے کالی مرچ، مصالحے دار ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اصلی ناچو ذائقے والے ڈوریٹوس کا ذائقہ اور خوشبو ”ویکیوم ڈسٹلیشن کے ذریعے“ برقرار رکھا جاتا۔

پریس نوٹ میں کہا گیا کہ ’اس محدود ریلیز میں ایک کثیر حسی، ذائقہ دار ناچو چیز سے بنے مشروبات کا تجربہ پیش کیا گیا ہے جس کی خوشبو اور ذائقہ بالکل حقیقی پنیر کی طرح ہوتا ہے‘۔

ایمپریکل کا کہنا ہے کہ اس شراب میں حجم کے لحاظ سے 42 فیصد الکوحل ہے جو پینے والے کو حیرت کا ایک جھٹکا دے گی۔

ناچو چیز اسپرٹ کی 750 ملی لیٹر کی لمیٹڈ ایڈیشن بوتل بدھ کو ایمپیریکل کی ویب سائٹ پر 65 ڈالر (پاکستانی 18 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی، جس کی ترسیل کی تاریخیں جنوری 2024 میں طے کی گئی ہیں۔

پریس ریلیز میں ڈوریٹوز نے اس شراب کے ساتھ بنانے کے لیے تین کاک ٹیلز کی پیشکش کی، جن میں ”ڈبل ٹرائینگل مارگریٹا“، ”میری میری“ اور ”ریڈ بیگ اولڈ فیشنڈ“ شامل ہیں۔