پینسلوینیا: امریکا کی ایک لائبریری سے نکلوائی گئی کتاب 54 سال بعد واپس کر دی گئی۔
امریکی ریاست پینسلوینیا میں قائم سیویکلے پبلک لائبریری نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ چانسے بریوسٹر ٹِنکر کی کلاسک کتاب بیوولف جنوی انیس سو انہتر میں جاری کی گئی تھی۔
انیس سو ساٹھ کی دہائی میں کتاب تاخیر سے واپس کرنے پر فی روز پانچ سینٹ کے حساب سے جرمانہ عائد ہوتا تھا جس کے حساب سے اب تک ایک ہزار ڈالرز کے قریب جرمانہ بنتا تھا۔
تاہم، لائبریری پوسٹ کے مطابق چونکہ لائبریری اب جرمانہ عائد نہیں کرتی لہٰذا جس نے بھی بیوولف لائبریری سے نکلوائی تھی اس کو جرمانے کے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
لائبریری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لائبریری صارفین جب تک لی گئی اشیاء واپس جمع کراتے رہیں گے ان کے کھاتے صاف رہیں گے اور وہ دوبارہ لائبریری سے اپنی دلچسپی کی چیزیں نکلوا سکیں گے۔