ماہر فلکیات کے مطابق ویسے تو سردی کے موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں لیکن آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے۔ آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہو گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دن کو انگریزی میں winter solstice (راس الجدی) بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا نام راس الجدی اس لئے رکھا گیا ہے کیوں کہ سورج اس دن جدی کے برج میں موجود ہوتا ہے. خط جدی خط استوا کے نیچے موجود ہے. یہ اصل میں سب سے جنوب میں واقع جنوبی بلد ہے جس پر سورج سال میں ایک دفعہ پہنچتا ہے. خط جدی کا زاویہ 23.45 جنوب درجے ہے.
ایک شخص جو 21 دسمبر کو 23.45 درجے جنوب کی بلد پر موجود ہوگا تو وہ سورج کو اپنے سر کے عین اوپر دیکھے گا۔
اس کے علاوہ جنوبی نصف کرہ میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوں گی، جبکہ شمالی نصف کرّہ میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے ہوں گے، یہی صورتحال جون میں الٹ ہوجاتی ہے، جب جنوبی نصف کرہ میں راتیں لمبی اور دن چھوٹے جبکہ دوسری جانب دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں۔ اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔