دنیا میں سیاست کا اسلوب بدل رہا ہے اور اب سیاست صرف عالمی نہیں رہی بلکہ یہ مقامی ترجیحات اور قومی ضروریات کی ادائیگی کا بھی نام ہے مقامی سیاست کی نوعیت ہی قومی و عالمی پالیسیوں کی سمت کاتعین کرتی ہے درحقیقت مقامی گورننس کے ناقص معیار نے انتخابی عمل کے معیار اور غلط قومی ترقیاتی بیانیے کا تعین کیا ہے اُمیدواروں کو مقامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر منتخب یا دوبارہ منتخب کیا جاتا ہے قومی اور صوبائی سطح پر سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی چار سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی‘ مسلم لیگ (نواز) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اِن زمینی حقائق اور سیاسی ترجیحات کو کیسے تبدیل کریں گی؟ وہ مقامی ترقی کی فراہمی کےلئے اپنے مینڈیٹ کے معیار پر کیسے پورا اُتریں گی اور میونسپل یا ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے خدمات کا احاطہ کیسے کریں گی؟کسی انتخابی حلقے کی سطح پر فراہم کی جانے والی مو¿ثر خدمات میں آب و ہوا کی بہتری و تحفظ بھی شامل ہو چکا ہے۔ مثالی طور پر منتخب نمائندوں کو اپنے حلقوں کی خدمت اور کمزور قومی اصلاحاتی ایجنڈے کو پایہ¿ تکمیل تک پہنچانے کےلئے اپنے مینڈیٹ کو ثابت کرنے کی ضرورت ہوگی موجودہ حالات میں نو منتخب اسمبلیوں کےلئے سب سے بڑا چیلنج اپنے مینڈیٹ کو تبدیل کرنا اور منصفانہ‘ کم کاربن اور آب و ہوا سے نمٹنے والی ترقی کےلئے ’واضح اصلاحاتی روڈ میپ (لائحہ عمل)‘ تیار کرنا ہے ان سیاسی جماعتوں میں غیر جانبدارانہ اتفاق رائے پیدا کرنے کےلئے قیادت تو موجود ہے اور وہ ماحول کو بیانات کی حد تک ترجیح بھی دیتی ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اِس سے برسرزمین حقائق میں کس حد تک تبدیلی آتی ہے‘پاکستان میںجمہوری استحکام اور آب و ہوا کا تحفظ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے امور ہیں اور اِن دونوں ضروری کاموں کی انجام دہی کےلئے کئی سالوں تک جاری مستقل کوشش کا تسلسل رکھنے کی ضرورت ہوگی لیکن اِن شعبوں میں کارکردگی دکھانے کےلئے نئی قومی اور صوبائی حکومتوں کو دو بنیادی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ سب سے پہلے تو مقامی حکومت اور حکمرانی کے ڈھانچے کی ازسرنو تشکیل کرنا ضروری ہے اور دوسرا ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے کو قبول کرنا‘ اِسے اپنانا اور اِس پر عمل درآمد کی رفتار خاطرخواہ تیز کرنا ہوگا‘ مقامی حکومت اور گورننس کے ڈھانچے کی تشکیل کےلئے لوکل گورنمنٹ کو زیادہ بہتر آئینی تحفظ دینا ہوگا کیونکہ آئینی تحفظ کی عدم موجودگی کی صورت میں معیشت‘ اداروں اور انسانی وسائل کی ترقی ممکن نہیں ہو گی‘ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو معاشرے کے نچلے درجے سے تربیت یافتہ انسانی وسائل حاصل کرنا ہوں گے کیونکہ اِس کے بغیر جمہوریت مستحکم یا ترقی نہیں کر سکتی‘ بلدیاتی ادارے آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات کے خلاف دفاع میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اِن اداروں کی خدمات موسمیاتی اثرات سے متاثرہ آبادی کو بحالی میں مدد دینا بھی ہوتا ہے۔ سیلاب‘ خشک سالی‘ گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) اور برفانی یا مٹی کے تودے گرنے سے جو جانی و مالی و مالی نقصانات ہوتے ہیں اُن کا بہتر ازالہ مقامی حکومتیں ہی کر سکتی ہیں۔ ضلع‘ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر مقامی اداروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے کمیونٹی کی سطح پر حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں‘ صحت‘ تعلیم‘ پینے کا صاف پانی اور صفائی ستھرائی‘ کچرے کو جمع کرنے کےلئے ٹاو¿ن پلاننگ‘ گلی کوچوں‘ فٹ پاتھ‘ سٹریٹ لائٹس اور نکاسی آب سمیت نالے نالیوں کی صفائی اِس سلسلے میں زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں اِسی سلسلے میں کھیل کے میدانوں‘ پارکوں اور پارکنگ کی جگہوں کی فراہمی اور اُن کی وقت کے ساتھ توسیع بھی ضروری ہوتی ہے۔ اِسی طرح صحت و تعلیم آب و ہوا کی بہتری ہی کا حصہ ہے کیونکہ اِس سے معاشی ترقی جڑی ہوئی ہے جو پاکستان کے بگڑتے ہوئے اشارئیوں کی بہتری کرتی ہے۔ قومی اور صوبائی سطح پر بجٹ مختص کرتے ہوئے بجٹ وسائل کا تحفظ بھی ضروری ہے‘ آنےوالی حکومت کےلئے سب سے بڑا چیلنج ادارہ جاتی اصلاحات ہوگا جسے بنا ہچکچاہٹ کے ساتھ اور پورے دل سے شروع کرنا ہوگا ان اصلاحات کی کامیابی کی خفیہ ترکیب مستقل مزاجی ہے‘ پاکستان پہلے ہی 1990ءکے اوائل میں شروع کی جانے والی اصلاحات پر عملدرآمد سے پیچھے ہٹ چکا ہے اور اگر تحفظ ماحول کو ذہن میں رکھتے ہوئے اصلاحات کرنے میں مزید تاخیر کی گئی تو اِس سے معیشت‘ معاشرے اور ماحول کو بھاری نقصان پہنچے گا۔ سمجھنا ہوگا کہ چارٹر آف اکانومی کےلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کے ساتھ ادارہ جاتی اور معاشی اصلاحات کو تیز کرنے کے موجودہ نادر موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جائے۔ (بشکریہ ڈان۔ تحریر علی توقیر شاہ۔ ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)
اشتہار
مقبول خبریں
حقائق کی تلاش
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غربت‘ تنازعہ اور انسانیت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
افغانستان: تجزیہ و علاج
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کشمیر کا مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
درس و تدریس: انسانی سرمائے کی ترقی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد پولیو جدوجہد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی: عالمی جنوب کی مالیاتی اقتصاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
مہلک موسم
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد غربت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
جارحانہ ٹرمپ: حفظ ماتقدم اقدامات
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام