ڈراموں میں رونے کیلئے مصنوعی چیزوں کا استعمال کرتی ہوں، سارہ خان

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈراموں میں رونے والے کردار ادا کرنا آسان نہیں لگتا۔

انہوں نے اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’زیادہ تر رونے والے کرداروں میں کام کرنے کے باوجود مجھے رونے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ہدایت کار اکثر انہیں رونے والے مناظر کے دوران ذاتی غمگین واقعات یاد کرنے کو کہتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی وہ جذباتی نہیں ہو پاتیں۔

سارہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ مصنوعی طریقے سے رونے کا سہارا لیتی ہیں کیونکہ وہ ایسی اداکارہ نہیں ہیں جو فوراً رونے لگے۔