بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی آ مد آ مد ہے کیوں نہ آج کے کالم کا آ غاز محمد علی جناح کی باتوں سے کیا جائے ان جیسے رہنما روز روز تھوڑی پیدا ہوتے ہیں گور نر جنرل ہاؤس کراچی میں ان کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہونے والی تھی اس سے ایک روز قبل ان کے اے ڈی سی نے جب ان سے یہ پوچھا کہ سر صبح اس میٹنگ کے شرکاء کے لئے کافی کا اہتمام کیا جائے یا چائے کا‘ تو انہوں نے فرمایا کہ کیا وہ لوگ گھر سے ناشتہ کر کے نہیں آئیں گے‘ اور بس بات ختم ہوگئی اس کے بعد جب بھی کبھی ان کی صدارت میں کوئی میٹنگ ہوتی تو سادہ پانی سے شرکاء کی خاطر مدارت کی جاتی‘ان کے بعد اس ملک میں اس قسم کے اجلاسوں کے شرکا ء کے واسطے فائیو اور سیون سٹار ہوٹلوں سے سنیکسsnacks پر جس بے دردی سے سرکاری خزانے سے پیسے اڑائے جاتے تھے‘ وہ اظہر من الشمس ہیں‘ پشاور میں تحریک پاکستان کے دنوں میں بانی پاکستان ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے‘جلسہ گاہ میں موجود ایک پشتو سپیکنگ شخص ان کے ہر جملہ پر تالیاں بجا رہا تھا جلسے کے اختتام پر اس سے ایک صحافی نے جب یہ پوچھا کہ اس کو تو اردو یا انگریزی زبان کی سمجھ نہیں ہے کہ جس میں قائد بول رہے تھے تو وہ تالیاں کس بات پر بجا رہا تھا تو اس نے جواب دیا ٹھیک ہے میں یہ زبانیں نہیں سمجھتا ہوں پر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جو کچھ بھی انہوں نے کہا ہے وہ سچ ہے کیونکہ وہ جھوٹ نہیں بولتے۔قائد اعظم پر شاعر مشرق کا یہ شعر صادق آ تا ہے کہ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
اشتہار
مقبول خبریں
لاجواب لوگ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
نہ تیری دوستی اچھی نہ دشمنی اچھی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
کچھ یادیں پشاورکی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پوسٹنگ ٹرانسفر میں سیاسی مداخلت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ ایران مخاصمت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
پانی کی قلت کا سنگین خدشہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
اہم قومی اور عالمی خبروں پر ایک نظر
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
الفاظ کے گھاؤ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ