نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے ایک دلچسپ میچ کے دوران راجستھان رائلز کے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی بھی خبروں کی زینت بن گئی۔
مہاراجہ یادویندر سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کے خلاف میچ کے دوران یشسوی کی مبینہ برطانوی گرل فرینڈ "میڈی ہیملٹن" کو پہلی بار عوامی سطح پر ان کی سپورٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے راجستھان رائلز کی جرسی پہن رکھی تھی اور یشسوی کی ہر شاٹ پر خوشی کا اظہار کر رہی تھیں، جس پر کیمروں نے بارہا ان پر فوکس کیا۔
ایشسوی نے اس میچ میں 45 گیندوں پر 67 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، اور ان کی کارکردگی کی بدولت راجستھان رائلز نے پنجاب کنگز کو شکست دی۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گزشتہ تین سال سے یشسوی اور میڈی کے درمیان تعلقات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب میڈی انہیں میدان میں سپورٹ کرتی نظر آئیں۔ کچھ عرصہ قبل یشسوی نے انسٹاگرام پر میڈی اور ان کے بھائی ہنری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا: "کچھ رشتے ہمیشہ کے لیے ہوتے ہیں۔"