بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ وہ اس سنگ میل کو عبور کرنے والے پہلے بھارتی بیٹر بن گئے ہیں۔ کوہلی نے یہ ریکارڈ 7 اپریل کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلتے ہوئے بنایا۔
اپنے 403 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کی 386 ویں اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کرکے، کوہلی ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے بعد دنیا کے دوسرے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ کرس گیل نے یہ سنگ میل اپنی 381 ویں اننگز میں عبور کیا تھا۔
