گراؤنڈ میں کوئی دوستی نہیں، سب برابر ہوتے ہیں: محمد عامر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ گراؤنڈ میں کسی سے دوستی یا یاری نہیں ہوتی، اور نہ ہی کوئی سینئر یا جونئر ہوتا ہے۔

 محمد عامر نے وضاحت کی کہ "اگر کوئی مجھے پہلے بال پر شاٹ مار دے تو میں تو اسے جا کر گلے نہیں لگاؤں گا۔ میں تو کچھ کہوں گا تاکہ اس کا فوکس ہٹ جائے۔"

محمد عامر نے مزید کہا کہ "ماضی میں کرکٹ بہت خونخوار ہوا کرتی تھی۔ سر ویوین رچرڈز ہمارے ساتھ ہیں، ان سے پوچھیں، ماضی میں ایسا لگتا تھا کہ بلے باز کو گراؤنڈ میں مار دیا جائے گا۔ جارحانہ انداز اپنانا کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ بیٹر کو ذہنی طور پر پریشان کرنا پڑتا ہے، جس کا مقصد اس کا فوکس ہٹانا ہوتا ہے۔ کسی کو ڈسٹرب کرنا یہ نہیں کہ اس کی عزت نہ کی جائے، گراؤنڈ سے باہر ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔"

محمد عامر کا یہ بھی کہنا ہے کہ "کنٹرول میں رہ کر جارحانہ انداز اپنانا چاہیے۔ اگر میں نامناسب زبان استعمال کروں تو امپائر مجھے پکڑ لے گا، اور میچ ریفری جرمانہ کرے گا۔ اگر کوئی مجھے جرمانہ نہیں کر رہا تو اس کا مطلب ہے کہ میں کنٹرول میں رہ کر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہوں۔"

کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ "جب میں ورلڈ کپ کھیلنے آیا تھا تو میں نے کاؤنٹی کا معاہدہ چھوڑ دیا تھا۔ جتنا میں ورلڈ کپ میں کھیلا، اس دوران میرے پیسے ہی زیادہ لگے ہیں، میرے ٹرینر..."