انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔ یہ الزام راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایڈہاک کمیٹی کے کنوینر جے دیپ کی جانب سے عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے دیپ نے دعویٰ کیا کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ بات بچوں کو بھی معلوم ہے، ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر معمولی ہدف کے باوجود میچ کیسے ہار دیا؟"
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ایڈہاک کمیٹی کے رکن ہیں جسے ریاستی حکومت نے تشکیل دیا ہے، اور ان کی رائے میں یہ میچ جان بوجھ کر ہارنے کا تاثر دیتا ہے۔
خیال رہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اس میچ میں راجستھان رائلز کو صرف 2 رنز سے شکست دی تھی۔