پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148رنزکا ہدف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 148 رنز کا ہدف مقرر کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24 اور حسین طلعت نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اب کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لیے 148 رنز درکار ہیں۔