پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں شرکت کرے گی، جس کے لیے انہوں نے کامیابی سے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 9 سے 19 اپریل 2025 تک لاہور میں منعقد ہوا، جہاں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ نے حصہ لیا۔
فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے تمام میچز جیتے، جبکہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز نے تین، تین میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ بہتر رن اوسط کی بنیاد پر بنگلا دیش نے دوسری بار ورلڈکپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ورلڈکپ میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ، پاکستان اور میزبان بھارت کی ٹیمیں 29 ستمبر سے 26 اکتوبر 2025 تک ایکشن میں نظر آئیں گی۔