پشاور زلمی پی ایس ایل 10 میں کافی مضبوط ٹیم ہے: بابر اعظم

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ان کی ٹیم کافی مضبوط ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے خاص طور پر بولنگ شعبے کو بہتر بنانے پر توجہ دی ہے، جبکہ بیٹنگ لائن بھی متوازن اور مضبوط کی گئی ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجودگی سے ٹیم کو اچھے فِنشرز کا فائدہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں وہ ٹیمیں زیادہ کامیاب ہوتی ہیں جن کے مقامی کھلاڑیوں کا بینچ مضبوط ہوتا ہے، اور خوشی ہے کہ پشاور زلمی کے پاس یہ قوت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پلان دیا جائے گا اور ان پر عملدرآمد کی ترغیب دی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کو سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر کے سیکھنے کا بہترین موقع ملے گا۔