برازیلین فٹبالر نیمار کو ہم جنس پرستی کے خلاف بات کرنے پرکرمنل چارجز کا سامنا ہے۔
ان کے خلاف ہم جنس پرستوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے ایک شخص نے شکایت درج کرائی جس کا پراسیکیوشن کی جانب سے جائزہ لیا جارہا ہے، واضح رہے کہ نیمار نے اپنے دوستوں کے ساتھ لیک ہونے والی گفتگو میں ایک شخص کے بارے میں ہم جنس پرستی کے خلاف الفاظ ادا کیے تھے۔ جس پر اس کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے ۔