حکومت نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی لگا دی ہے، پابندی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا تاہم پرانے اکاؤنٹس چلتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ نئے سیونگ سرٹیفیکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ دونوں پابندیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر کے جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی اسٹیٹ بینک سے آن لائن کمپیوٹرائزیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں سے ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا رکھنا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق پابندی بھی سیونگ اکاؤنٹس کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے جن شرائط پر عمل کرنا ہے ان میں سے ایک سیونگ اکاؤنٹس کا خاتمہ بھی ہے۔