پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑے اضافے کی تجویز

اسلام آباد: ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پیٹرولیم لیوی میں ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔