وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو عوام نے سراہا ہے کہ جس کے تحت سود سے متعلق شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بنک کی اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے 75 سال سے جاری بنکاری نظام یکدم تبدیل نہیں کیا جاسکتا اس لئے اس مسئلہ کو حل کرنے میں کئی عوامل پر تفصیلی بحث ضروری ہو گی تاکہ ایک ایسا قانون اور میکینیزم وضع کیا جا سکے کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے، افسوس یہ ہے کہ اب تک ملک سے سودی نظام کو ختم کرنے کی بات تو بہت کی گئی ہے پر عملًا اب تک اس بابت کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔اب کچھ عالمی منظر نامے پر نظر ڈالیں جہاں آج کل امریکہ میں جاری مڈ ٹرم الیکشن میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان کانگریس میں کنٹرول کی جنگ جاری ہے۔ سر دست ریپبلکنز کاپلہ بھاری دکھائی دیتا ہے کئی لوگوں کے خیال میں امریکہ کی ری پبلیکن پارٹی ڈیموکریٹک پارٹی کے مقابلے میں پاکستان کیلئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہے لیکن اگر ماضی پر آپ ایک تنقیدی نظر دوڑائیں تو آپ اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ یہ مفروضہ غلط ہے ری پبلکن پارٹی کے کئی ایسے لیڈر امریکہ کے صدر بنے ہیں کہ جو پاکستان کی بجائے بھارت کی طرف زیادہ مائل تھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیل نے بھارت کو نہتے کشمیریوں کو دبانے کیلئے وہ تمام حربے بتلائے ہیں جو اس نے فلسطینی حریت پسندوں کو کچلنے کیلئے فلسطین میں استعمال کئے ہیں تازہ ترین بات یہ ہے کہ بھارت نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے نام پر اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ متنازعہ علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیل کو مکمل رسائی دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ بھارت اسرائیل زرعی منصوبے کے تحت دو سینٹر آف ایکسیلینس کھولے جائیں گے انسانی حقوق بارے بدنام ملکوں کا یہ معاملہ توجہ طلب ہے۔اب یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے کہ بھارت اوراسرائیل کا گٹھ جوڑ اپوری انسانی حقوق کے اداروں اور ان ممالک کیلئے چیلنج ہے جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کے علمبردار قرار دیتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان ممالک نے جن میں برطانیہ اور امریکہ قابل ذکر ہیں بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں اور بھارت کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، دوسری طرف اقوام متحدہ نے کئی مرتبہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بھارت کے خلاف اقدامات کی بھی سفارش کی ہے تاہم اقوام متحدہ کی آواز صدا بہ صحرا ثابت ہورہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے بھارت کو آئینہ دکھایا جائے اور اقوام متحدہ کی سفارشات کو امریکہ اور برطانیہ سمیت عالمی طاقتیں تسلیم کرتے ہوئے بھارت پر پابندیاں عائد کرے کیونکہ اس وقت بھارت میں مودی سرکاری پوری طرح نسل پرستی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پورے بھارت میں ہندوتوا کے پھیلاؤ کے تحت تمام اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کی زندگی کو اجیرن کرنے میں مصروف ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سابقہ فاٹا زمینی حقائق کے تناظر میں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ