عام انتخابات سے قبل کا پہلا منظر نامہ: حکومت پاکستان نے گیس کی قیمتوں کو معقول بنانے‘ بجلی پر دی جانےوالی سبسڈی کو معقول بنانے اور تجارتی ٹیرف میں کمی سمیت چند اہم اصلاحات کی ہیں‘عام انتخابات سے قبل کا دوسرا منظر نامہ: سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے‘ آرامکو نے گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ میں ایک سو ملین (ایک ارب) ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور چالیس فیصد حصص خریدے ہیں‘ اتصالات ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مکمل ملکیت حاصل کرنے کےلئے چارسو نوے ملین ڈالر کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہا ہے‘ شنگھائی الیکٹرک گروپ کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان کے سب سے بڑے تھر کوئلے سے چلنے والے بجلی منصوبے کےلئے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے‘ وافی انرجی شیل پاکستان لمیٹڈ میں اکثریتی حصص حاصل کرنے کےلئے تقریباً دوسو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے شیل پاکستان نے سات سو بیاسی پٹرول پمپ‘ دس فیول ٹرمینلز اور ایک لبریکینٹ آئل بلینڈنگ پلانٹ قائم کیا ہے۔ مزید برآں‘ اسلام آباد اور ریاض نے اربوں ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے قانونی فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے‘عام انتخابات سے قبل کا تیسرا منظر نامہ: عالمی بینک نے پائیدار معیشت کےلئے ساڑھے تین سو ملین ڈالر قرض دینے کی حامی بھری ہے‘انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) عالمی بینک کے ساڑھے تین سو ملین ڈالر کے برابر ہے‘ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے میں مدد کےلئے ڈھائی سو ملین ڈالر قرض دے رہا ہے اور پاکستان میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد اب 53 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘ عام انتخابات سے قبل کا چوتھا منظر نامہ: عالمی بینک نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات کے بعد ’طاقتور اور منظم مفاد پرست مفادات‘ اہم پالیسی اصلاحات کی صورت ممکنہ تبدیلیوں کا باعث بن سکتے ہیں‘عام انتخابات سے قبل کا پانچواںمنظر نامہ: عالمی بینک نے چھ ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی ہے ایک اعلیٰ میکرو اکنامک خطرات‘ دو‘ اسٹیک ہولڈرز کےلئے خطرات‘ تین‘ سیاسی اور انتظامی خطرات‘ چار‘ میکرو اکنامک خطرات اور پانچواں خطرہ حکمت عملیوں کے نفاذ اور پائیداری کا خطرہ۔ چھٹا مالیاتی ترقی اور قرضوں کی واپسی کے حوالے سے خطرات۔عام انتخابات سے قبل کا چھٹا منظر نامہ: سیاسی جماعتوں سے لے کر عدالتوں تک‘ ہمارے ادارے پولرائزڈ ہیں‘ جی ہاں‘ عوام اس پولرائزیشن کی بازگشت کرتے ہیں‘ رہنما منقسم ہیں کسی کو بھی مکالمے یا مشترکہ بنیاد تلاش کرنے میں دلچسپی نہیں۔ سوشل میڈیا اختلافات کے شعلوں کو ہوا دے رہا ہے‘ رائے عامہ کو توڑ رہا ہے کیونکہ ریاستی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں‘عام انتخابات سے قبل کا ساتواں منظر نامہ: کسی بھی اہم سیاسی جماعت نے معاشی چیلنجز‘ سیاسی عدم استحکام‘ سلامتی کے خدشات‘ توانائی بحران‘ موسمیاتی تبدیلی‘ بدعنوانی یا تعلیمی عدم مساوات سے نمٹنے کےلئے کوئی منصوبہ یا اسٹریٹجک فریم ورک پیش نہیں کیا یا ایسا کوئی لائحہ عمل تشکیل و بیان نہیں کیا ہے‘عام انتخابات کے بعد انتباہ: اسٹریٹجک فریم ورک کی عدم موجودگی کی وجہ سے پاکستان کو معاشی بہتری میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔عام اِنتخابات کے بعد پہلا سوال: کیا ہم ایسے رہنماو¿ں کا انتخاب کریں گے جو ملک کو لے کر آگے بڑھیں گے؟ کیا ہم ایسی قیادت کا انتخاب کریں گے جو قومی سطح پر پائے جانے والے اختلافات ختم کریں گے اور ایک متحدہ و خوشحال پاکستان کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے اور آگے بڑھیں گے؟عام اِنتخابات کے بعد دوسرا سوال: کیا ہم ایسے رہنماو¿ں کا انتخاب کرنے جا رہے ہیں جو سیاسی اختلافات کو ختم کریں گے۔ پولرائزیشن کے چکر کو توڑ یں گے اور مشترکات کی تلاش کرتے ہوئے ملک اور قوم کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے؟عام اِنتخابات کے بعد تیسرا سوال: کیا ہم ایسی حکومت منتخب کرنے جا رہے ہیں جو سیاست پر معاشیات کو ترجیح دے گی؟عام اِنتخابات کے بعد چوتھا سوال: کیا اس الیکشن میں ہمیں ایسے رہنما ملیں گے جو معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھیں گے یا پھر صفر رقم والی سیاسی چال بازی جاری رہے گی؟عام اِنتخابات کے بعد پانچواں سوال: کیا یہ انتخاب تفرقہ انگیز سیاست سے بالاتر ہو کر ایسے رہنما پیدا کر سکتا ہے جو پاکستان کی خوشحالی کو اپنی طاقت پر ترجیح دیتے ہیں؟ کیا منتخب رہنما متحد اور پھلتے پھولتے پاکستان کے معمار ہوں گے؟ غلطی کی گنجائش نہیں رہی۔ پاکستان اور پاکستانیوں کا جذبہ مستحکم ہے۔ وقت ہے کہ چھوٹے بڑے اختلافات فراموش کر کے ایک ایسے پاکستان کی تعمیر نو کریں جو معاشی سلامتی کا مظہر ہو اور ایک متحد قوم کی صورت ملک کے سیاسی و معاشی اتحاد پروان چڑھیں۔ (بشکریہ دی نیوز۔ تحریر ڈاکٹر فرخ سلیم۔ ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)
اشتہار
مقبول خبریں
حقائق کی تلاش
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غربت‘ تنازعہ اور انسانیت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
افغانستان: تجزیہ و علاج
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کشمیر کا مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد پولیو جدوجہد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
درس و تدریس: انسانی سرمائے کی ترقی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی: عالمی جنوب کی مالیاتی اقتصاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
مہلک موسم
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد غربت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
جارحانہ ٹرمپ: حفظ ماتقدم اقدامات
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام