چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) انقلابی منصوبہ ہے جو ممکنہ طور پر پاکستان کے منظر نامے اور اس کے مستقبل کے خدوخال کو نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’سی پیک‘ جو بیلٹ اِینڈ روڈ اِنیشی ایٹو (بی آر آئی) کا حصہ ہے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا سلسلہ ہے بلکہ یہ خطے کی اقتصادی حرکیات میں بنیادی تبدیلی کا محرک بھی ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کو ترقی کے ایک نئے دور میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بشرطیکہ یہ ترقی‘ پائیداری اور شمولیت کے پیچیدہ باہمی تعلق کو برقرار رکھے۔ پاکستان کو محدود سرمایہ کاری کا سامنا ہے اور اگر اِس صورتحال کو دیکھا جائے تو چین کی سرمایہ کاری کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے‘ تاہم آگے کا راستہ صرف ٹیک آف کی صورت ہی ممکن ہے۔ پاکستان کے لئے معاشی ترقی چیلنج ہے جسے ملک کی مجموعی ترقی کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے اور یہ عمودی ترقی بمقابلہ افقی ترقی کی کیفیت ہے۔ حالیہ سی او پی 28 کانفرنس سبز اور پائیدار ترقی کے عالمی محور کی نشاندہی ہے۔ یورپی یونین کا کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم ماحول کو اہمیت دینے والی عالمی تبدیلی کی ایک مثال ہے۔ پاکستان اور چین کے لئے یہ عالمی رجحان بیک وقت چیلنج اور ترقی کا موقع ہے۔ ’سی پیک‘ کا دوسرا مرحلہ‘ جس میں انسانی ترقی اور پائیدار طریقوں پر زور دیا گیا ہے‘ اُبھرتے ہوئے عالمی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ کامیابی کی کلید پائیدار طریقوں کے ساتھ ترقی کو مربوط کرنے میں مضمر ہے۔ یہ انضمام جسے ’جامع سبز ترقی‘ کہا جاتا ہے‘ صرف ماحولیاتی یا معاشی ایجنڈا نہیں بلکہ یہ ایک جامع فریم ورک ہے جو ثقافتی تبادلوں سے لے کر مالیاتی حکمرانی تک کے پہلوو¿ں کا احاطہ کرتا ہے۔ پاک چین تعاون کے اُبھرتے ہوئے بیانیے میں‘ خاص طور پر سی پیک کے تحت بنیادی عناصر کا ایک سلسلہ جسے حروف تہجی کے طور پر بیان کیا گیا ہے اِس کثیر الجہتی شراکت داری کی روشن تصویر پیش کرتا ہے۔ اے سے لے کر آئی تک یہ حروف تہجی اس اتحاد کے جوہر اور امنگوں کا احاطہ کرتے ہیں جن سے ترقی‘ پائیداری اور باہمی ترقی کی کہانیاں بنتی ہیں۔ ’اے‘ لوگوں سے لوگوں کے تبادلے میں اہم کردار کی نمائندگی کر رہا ہے۔ یہ تبادلہ محض سفارتی رابطوں کا مجموعہ نہیں اور چین و پاکستان کے شہریوں کے درمیان گہری ثقافتی وابستگی اور افہام و تفہیم کے فروغ کا عکاس ہے۔ یہ انسانی تعلق شراکت داری کی بنیاد بھی ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ تجربات پر مبنی ہوں۔ ’بی‘ کا مطلب سرمایہ کاری کے منصوبوں کی بینکاری ہے‘ جو سی پیک کے تحت اقدامات کی اقتصادی افادیت اور پائیداری کو یقینی بنانے میں ایک سنگ بنیاد ہے۔ اس کے بعد ’سی‘ کا بیانہ ہے جس میں آب و ہوا سے متعلق سمارٹ پالیسیاں شامل ہوتی ہیں‘ جو پاکستان اور چین کے تعاون کے مرکزی نکتے یعنی ماحولیاتی شعور سے متعلق ہے۔ ایک ایسے دور میں جہاں آب و ہوا کی تبدیلی کرہ ارض کے رہنے والوں کے لئے بڑے اور مشترک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے‘ یہ پالیسیاں ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ترقی کے راستے کے لئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ’ڈی‘ سفارتکاری اور ترقی کا امتزاج ہے۔ ’ای‘ کی طرف بڑھتے ہوئے‘ معیشت‘ توانائی اور ماحولیات کی کارکردگی پر زور دیا جاتا ہے۔ ’ایف‘ مالیاتی نظم و نسق پر توجہ مرکوز کرتا ہے‘ خاص طور پر جب سرسبز (ماحول دوست) سرمایہ کاری کی بات کی جاتی ہے۔ ’جی‘ یعنی سی پیک کو سرسبز بنانا ترقیاتی فلسفے میں تبدیلی کی واضح مثال ہے۔ یہ اکیسویں صدی کے پرعزم انفراسٹرکچر منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد اِس حقیقت کو سمجھنا ہے کہ ہریالی کا عمل صرف کاربن فٹ پرنٹ میں کمی نہیں بلکہ ترقی کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہئے۔ ’ایچ‘ برادریوں کے ذریعے انسانی ترقی ہے۔ یہ پہلو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سی پیک اور وسیع تر ’بی آر آئی‘ کے فوائد نچلی سطح تک پہنچیں۔ یہ ترقی کو معاشی میٹرکس کی عینک سے دیکھنے سے لے کر اِسے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے ایک آلے کے طور پر سمجھنے کی کوشش ہے۔ اِس پوری حکمت عملی کا انحصار چین و پاکستان کے دوطرفہ تعلقات سے بالاتر ہو کر اقتصادی‘ ماحولیاتی اور توانائی کے امور میں تعاون کو فروغ دینا ہے اور یہ وسیع نقطہ نظر باہمی تعاون کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے جو پاکستان اور چین کی سرحدی تعلقات سے آگے بڑھ کر ایک ایسے خطے کا تصور پیش کر رہا ہے جو معاشی طور پر مربوط اور ماحولیاتی طور پر زیادہ باشعور ہے۔(بشکریہ دی نیوز۔ تحریر ڈاکٹر خالد وحید۔ ترجمہ اَبواَلحسن اِمام)
اشتہار
مقبول خبریں
حقائق کی تلاش
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
غربت‘ تنازعہ اور انسانیت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
افغانستان: تجزیہ و علاج
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
کشمیر کا مستقبل
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد پولیو جدوجہد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
درس و تدریس: انسانی سرمائے کی ترقی
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
موسمیاتی تبدیلی: عالمی جنوب کی مالیاتی اقتصاد
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
مہلک موسم
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
انسداد غربت
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام
جارحانہ ٹرمپ: حفظ ماتقدم اقدامات
ابوالحسن امام
ابوالحسن امام