'کنگ کرلے گا' پر اعتراض ہوا تو حسن علی نے معذرت کر لی

کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے کہا کہ اگر ان کی باتیں کسی کو ناگوار گزری ہیں تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ بابر اعظم ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور وہ جلد ہی واپس آئیں گے۔

حسن علی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ کھلاڑیوں پر ذاتی تنقید کا اثر ہوتا ہے، اور یہ بھی کہ میدان میں فینز کا رویہ بہت اہم ہوتا ہے۔