پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو 10ویں ایڈیشن کے لیے نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حسن علی اس سیزن میں کپتان ڈیوڈ وارنر کی معاونت کریں گے۔
گزشتہ سیزن میں حسن علی نے 14 وکٹیں لے کر ٹیم کے سب سے کامیاب بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ فرنچائز اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ حسن علی میں وہ جذبہ اور جنون موجود ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حسن علی، ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں حسن علی نے کپتان کی نمائندگی کی۔
کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔