پی سی بی کی جنوبی افریقی کرکٹر پر ایک سال تک پی ایس ایل کھیلنے پر پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی کرکٹر کوربن بوش پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک سال تک کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔ کوربن بوش نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کیا اور ایک اور لیگ کو ترجیح دی۔

پی سی بی کے مطابق، کوربن بوش اگلے پی ایس ایل ایڈیشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور انہیں مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹ کی وجہ سے جرمانے کی رقم ظاہر نہیں کی۔

کوربن بوش نے پی سی بی کی عائد کردہ سزا اور جرمانہ قبول کر لیا ہے اور پاکستانی فینز سے معذرت کی ہے، ساتھ ہی پشاور زلمی کے فینز سے مایوس کرنے پر معافی مانگی۔